دبئی۔لندن،میلبورن،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
آصف علی کا بیٹ اٹھانا ہیڈ لائنز،افغانستان سے پابنندی کی آوازیں اٹھ گئیں۔انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستانی بیٹر آصف علی کا بیٹ اٹھانا بڑی ہیڈ لائن بن گیا ہے،یہ بات اب پیچھے کردی ہے کہ آصف علی نے ایسا کیوں کیا،اس لئے کہ چاہے کچھ بھی ہوا ہو۔کرکٹ قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے۔تمام غیر ملکی میڈیا ان میں آسٹریلیا۔نیوزی لینڈ،انگلینڈ،بھارت اور جنوبی افریقا جیسے ممالک شامل ہیں ،میں بڑی پیڈ لائنز میں یہ نیوز بن گئی ہے کہ پاکستان کے آصف علی نے افغان کھلاڑی پر بیٹ تھان لیا۔میڈیا کی رپورٹنگ میں آصف علی کا ہاتھ اٹھانا شاید سب سے بڑی بات ہے۔
ٹیم تو ٹیم،افغان فینز بھی آپے سےباہر،کرسیاں چلادیں،پولیس کی کارروائی،کرکٹرز برس پڑے
ادھر افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکتو آفیسر شفیق سٹانک زائی نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف علی پر باقی ٹورنامنٹس کے لئے پابندی لگانی چاہیئے۔انہوں نے غیر انسانی رویہ اختیارکیا ہے۔دنیا کےکسی بھی بائولر کو آئوٹ کرنے کے بعد جشن منانےکااختیار ہے لیکن یہ اختیار اور اجازت کسی کو نہیں ملتی کہ وہ جسمانی طور پر حملہ آور ہوجائے۔
ادھر آئی سی سی میچ ریفری نے سماعت مکمل کرلی،آج سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلی خبر کےلئے یہ لنک اوپن کریں۔
ایشیا کپ،آدھی رات کو عدالت،سماعت مکمل،آصف علی اور فرید خان کی سزا طے