برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی محدود اوورز کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لازمی جزو سمجھے جانے،ان دنوں ٹیسٹ میں بھی جگہ بنانے والے اوپنر امام الحق بھاری پیسر کے ہاتھ چڑھ گئے۔سب اسٹائل،اسٹروکس اور کلاس بھول گئے۔اننگ معمولی اسکور پر تمام ہوئی۔یہ قصہ کیا ہوا۔
انگلینڈ میں پاکستان کے کچھ کھلاڑی سال کے آخری میچز کے لئے کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔لیفٹ ہینڈ اوپنر امام الحق سمرسیٹ کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔پہلے میچ کی دوسری اننگ میں انہوں نے 90 رنزبنائے تھے لیکن آج سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے بئے رائونڈ کا پہلا دن تھا۔جو سمرسیٹ پر بھی برا گزرا،امام الحق کے لئے بھی برا رہا۔
امام الحق کا شاندار کائونٹی ڈیبیو ،کمک کہاں جاٹوٹی
پاکستانی لیفٹ ہینڈ اوپنر امام الحق صرف 5 رنزبناسکے،یہی نہیں سمرسیٹ کی 7 وکٹیں صرف 82 پر گرگئیں۔یہ تو 8 ویں وکٹ پر اسکور 140 تک پہنچایا گیا۔9 ویں وکٹ پر بھی کوشش جاری تھی،182 اسکور ہوگئے تھے،یہاں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی اسپنر ساجد خان ایک مستند بیٹر کی طرح ڈٹ کرکھڑے تھے۔وہ 31 پر ناقابل شکست ہیں،دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔لیوس گریگوری نے 59 رنزبنائے،ساجد خان 31 رنز پر کھیل رہے تھے۔
اس ساری تباہی میں کردار بھارتی پیسر محمدسراج کا تھا،انہوں نے امام الحق کو بھی پاکٹ میں ڈالا۔54 رنز دے کر 8 میں سے 4 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔