| | |

امام الحق کا شاندار کائونٹی ڈیبیو ،کمک کہاں جاٹوٹی

ٹائونٹن،کرک اگین رپورٹ

امام الحق کا شاندار کائونٹی ڈیبیو ،کمک کہاں جاٹوٹی۔پاکستانی اسٹار اوپنر امام الحق کا کائونٹی میں شاندار ڈیبیو۔بدقسمتی سے سنچری سے محروم ہوگئے۔ٹائونٹن میں جاری کاوئنٹی میچ کے دوسرے روز لیفٹ ہینڈ اوپنر بیٹر نے سمرسیٹ کے لئے اپنی اننگ شروع کی۔87 رنزتک جاتے جاتے 4 کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے تھے۔اوپننگ بیٹر نے مزاحمت جاری رکھی،وہ 162 بالز پر 90 رنزبناکر آئوٹ ہونے والے چھٹے بیٹر بنے۔

اگر ،مگر کا مضحکہ خیز کلیہ،کہانی 99 فیصد کلیئر،ایشیا کپ فائنل کاروڈ میپ

دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ تک سمرسیٹ نے 209 رنزپر 8 وکٹ کھودی تھیں،اسے گلوسٹر شائر کے 343 رنزپورا کرنے کے لئے اب بھی134 رنزدرکار ہیں۔

امام الحق کے ساتھ ان کے قومی ساتھی کھلاڑی ساجد خان نے بطور اسپنر ڈیبیو کیا،وہ 26 اوورز میں 64 رنز دے کر بھی ناکام رہے،ان کو کوئی وکٹ نہیں ملی۔

دونوں کھلاڑیوں کا ایک ہی کائونٹی سمرسیٹ سے آخری 4 میچزکا معاہدہ ہوا ہے،اس میچ میں بظاہر سمرسیٹ ٹیم خسارے کا شکار ہے۔اسے ہر حال میں 4 میچز میں اچھا پرفارم کرنا ہے ،ورنہ اسے اگلے سال ڈویژن 2 میں جانا پڑجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *