لاہور،دبئی ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاک بھارت میچ سے قبل قومی کرکٹرز سے خطاب کرڈالا۔جمعہ کو لاہور سے دبئی ورچوئل ویڈیو رابطہ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے باقاعدہ خطاب کیا ہے ۔ورلڈ ٹی 20 کا سپر 12 مرحلہ کل سے شروع ہوگا اور پاک بھارت میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
رمیز راجہ کو قومی کھلاڑیوں سے خطاب کی ضرورت کیوں پیش آئی۔چیئرمین پی سی بی بننے سے قبل وہ متعدد بار بول چکے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اور منیجمنٹ شکست کا خوف رکھتے ہیں۔ساتھ میں ان کے ذہن میں بھارت سے کبھی نہ جیتنے والی بات بھی ہوگی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی آمد،جرسی کو ٹکٹ مل گیا
رمیز راجہ نے اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے کرکٹرز سے 3 باتیں کی ہیں۔پہلی بات یہ کہ ڈر ذہن سے نکال دیں۔نڈر ہوکر کھیلیں۔نتیجہ اللہ پر چھوڑدیں۔یہ مت سوچیں کہ کبھی نہیں جیتے۔یہ سوچیں کہ اب جیتنا ہے۔دوسرا انہوں نے کپتان کو اٹیکنگ پلاننگ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز پر دبائو بڑھا کر کھیلیں۔اس کا فائدہ ہوگا۔
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے واضح کہا ہے کہ فیلڈنگ بہتر کریں اور کپتانی سے لے کر ایک ایک بات تک سب جگہ اٹیکنگ گیم دکھائی دینی چاہئے۔ساتھ میں انہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستان کے گزشتہ ریکارڈز کی یاد کروائی۔یہ بھی بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی بھی ایسے حالات میں ہی جیتی گئی تھی۔
رمیز راجہ نے قومی کرکٹرز سے ایک اور بات بھی کی ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہیں۔اس سے ٹینشن نہیں ہوگی اور ٹینشب فری ہوکر کھیلیں گے تو مثبت نتائج نکلیں گے۔اس ہدایت سے فینز مایوس ہونگے،کھلاڑی جب سوشل میڈیا پر نہیں آئیں گے تو کرکٹ فینز اپنے پیغامات اور جذبات قومی پلیئرز تک نہیں پہنچاسکیں گے۔