کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے167 رنزکا ہدف دیا ہے۔ڈبل سنچری میچ میں محمد رضوان سنچری نہ کرسکے۔ان کے پاس بھرپور موقع تھا کہ وہ اپنی اننگ کو تھری فیگر میں تبدیل کردیتے لیکن وہ 67 بالز پر 88 اسکور ہی کرسکے۔9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستانی ٹیم آخر میں آصف علی کے 3 بالز پر لگائے گئے 2 چھکوں کی مدد سے 4 وکٹ پر 166 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 166رنز کرسکی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چوتھے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی تھی۔ہوم کنڈیشنز میں گرین کیپس نے پاور پلے میں 52 رنز جوڑے۔28 بالز پر 36 رنز کرکے آئوٹ ہونے والے بابر اعظم جب گئے تو 12 ویں اوور میں اسکور 97 تھا۔محمد رضوان ففٹی مکمل کرچکے تھے۔
چوتھا ٹی 20،پاکستان کی پہلے بیٹنگ،تبدیلیاں ساتھ
نئے بیٹر شان مسعود آئے،عادل رشید کی بال پر ایلن نے ان کا آسان کیچ گرادیا۔اس کے باوجود وہ 19 بالز پر 21 ہی اسکور کرسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلی نے 2 وکٹ لیں۔جواب میں انگلینڈ کے دونوں اوپنرز 13 پرپویلین لوٹ گئے تھے۔محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ لی۔