کرک اگین اسپیشل ڈٖائری
ان دنوں چونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے،میگا ایونٹ کے حوالہ سے کچھ اہم خبریں ہوتی ہیں اور کچھ بہت تفصیلی بھی،اس لئے کرک اگین بعض اوقات کئی اہم خبروں کو نمایاں انداز میں شائع نہیں کرسکے تو اس کے لئے آج سے کرک اگین اسپیشل ڈائری کے عنوان سے بھی ایک سلسلہ ہوگا،اس میں دن بھر کی اور بریکنگ نیوز ساتھ ہونگی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ میں پکی صلح ہوگئی ہے اور گزشتہ ماہ ستمبر میں ملتوی ہونے والا ٹیسٹ اگلے سال کے لئے ری شیڈول ہوگیا ہے۔اب یہ میچ جولائی 2022 میں برمنگھم میں کھیلا جائے گا،اس کے ساتھ ہی ای سی بی نے اپنے ہوم سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا دیگر ٹیمیں ہونگی۔ان 3 ممالک کے انگلش دوروں کا مکمل شیڈول ہمارے سلسلہ شیڈول کے عنوان میں جلد اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
بھارت سے بھی اہم خبر ہے۔بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی نے کہا ہے کہ اب یہ نہیں ہوسکتاکہ بھارت ہر بار ورلڈ ٹی 20 یا آئی سی سی کا ہر کپ جیتے۔ایک روز بھارت کو ہارنا بھی ہے۔ان کا یہ بیان اس حوالہ سے اہم ہے کہ 2016 میں ایم ایس دھونی نے بھی یہی کہا تھا اور پھر پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی بھارت سے جیتا تھا۔ساروگنگولی نے ایم ایس دھونی کے بطور کپتان ورلڈ ٹی20 کپ کے بعد مستعفی ہونے کی بات پر بھی لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ 44پر ڈھیر ،سری لنکا بھی سپر 12 گروپ 1 میں چلا گیا
کرکٹ جنوبی افریقا کے لئے اچھی خبر،دیگر ٹیموں کے لئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ پروٹیز اسپنر تبریز شمسی فٹ ہوگئے ہیں۔یو اے ای کی پچز سلو ہیں۔اسپنرز کے لئے ساز گار ہیں،اس لئے جنوبی افریقا ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا۔
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے رمیز راجہ کے اس مشورے پر کہ کھلا ڑی سوشل میڈیا سے دور ہوجائیں،قہقہے لگائے ہیں۔یونس خان نے کہا ہے کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ پلیئرز اس سے دور ہوجائیں۔ہر ایک کے پاس تو 2 یا 3 موابئل فون ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کپ میں مایوس کن کارکردگی پر نیدر لینڈ کے آل رائونڈر ریان ٹینڈسچیٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔انہوں نے یہ اعلان اپنی ٹیم کی مایوس کان پرفارمنس کے بعد کیا ہے۔جمعہ کو نیدر لینڈ ٹیم نہ صرف ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلہ سے باہر ہوئی ہے۔ساتھ میں 44 کے قلیل اسکور پر بھی ڈھیر ہوگئی تھی۔
بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا اوپر کا بیان آپ پڑھ چکے،وہ تو ہے ہی حیران کن ،اس کے ساتھ ہی ان کا ایک اور بیان آیا ہے کہ ٹکٹ کی ڈیمانڈ کی وجہ سے بھارت کے اندر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچز شیڈول کرنا بہت مشکل ہے۔ویسے یہ بیان دیکھ گزشتہ روز کے پاکستانی سٹیٹ بنک گورنر کا وہ بیان یاد آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ڈالرکی اونچی اڑان سے کچھ پاکستانی مزے میں بھی ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالہ سے اصل بحث اس وقت پاکستان اور بھارت کے میچ کی جاری ہے۔حالانکہ 23 اکتوبر کو سپر 12 کے پہلے روز بھی 2 تگڑے میچز ہیں،کرک اگین ان کی الگ سے تفصیلی خبریں دینے والا ہے۔