| | |

قائد اعظم ٹرافی ،پہلا رائونڈ،دوسرا دن

 

 

 

لاہور،28 ستمبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

قائداعظم ٹرافی کے افتتاحی راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ناردرن نے 133 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 529 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ مبصر خان نے ناقابل شکست 170 رنز بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر سدرن پنجاب نے 47 اوورز میں دو وکٹ پر 128 رنز بنا لیے ہیں ۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 103ویں اوور میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عبداللہ شفیق نے شاندار 232 رنز بنائے جس میں 28 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

جواب میں سندھ نے کھیل کے اختتام پر 66 اوورز میں 5 وکٹوں پر 270 رنز بنا لیے ہیں ۔ فواد عالم 75 اور سرفراز احمد 42 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے ہیں ، صائم ایوب نے 71 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان کی ٹیم 123ویں اوور میں 473 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں خیبر پختونخوا نے کھیل کے اختتام پر 45 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 151 رنز بنا لیے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *