کرک اگین اسپیشل ڈیسک
پاکستان اور بھارت کا میچ،فائنل سے پہلے فائنل مقابلہ۔پاکستان کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاک بھارت میچ کا نتیجہ آدھی رات کو بتادیا ہے۔اب سوال ذہن میں ہوا ہے کہ انہیں ایسے وقت میں کوئی کشف ہوا ہے یا خواب آیا ہے اور یا پھر کسی روحانی درجہ میں انہوں نے بات کی ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اپنے یو ٹیوب چینل پرانضمام الحق جلوہ گر ہوئے ہیں۔
انضمام کہتے ہیں کہ اس بار میری فیلنگ یہ ہے کہ ہسٹری بنے گی،ہسٹری دہرائی نہیں جائے گی۔کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم بڑی ہے،اچھی ہے لیکن مجھے پاکستانی ٹیم بیلنس دکھائی دیتی ہے۔بیٹنگ بھی پرفیکٹ ہے اور بائولنگ بھی مکمل ہے۔ٹی 20 میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے،اس لئے جنوبی افریقا سے وارم اپ میچ میں ہونے والی ہار کی کوئی پرواہ مت کریں۔یہ ہر روز نہیں ہوتا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ2022،ٹاپ 8 ٹیموں کے ساتھ مزید 4 ملک کنفرم
انضمام الحق نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے3 پیسرز حارث رئوف،حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔میرے خیال میں بہترین پیسرز ہیں۔145 کی اسپیڈ سے بالز کر رہے ہیں،ابھی تک جتنے میچز ہوئے ہیں،ان میں پیسرز کو مدد ملے گی،زیادہ میچز کی وجہ سے پچز گراسی ہیں۔یہ بھی ایک بڑا فیکٹر ہوگا کہ زیادہ اسکور نہ بنے گا۔جہاں تک بھارت کی بیٹنگ اچھی ہونے کی بات ہے تو وہ ایسی پچز پر حاوی نہیں ہوگی،اس کے مقابلہ میں ہماری بائولنگ زیادہ تگڑی ہے۔
پاکستانی بیٹنگ لائن بیلنس ہے۔اسپنرز بھی اچھے ہیں۔شاداب خان اور عماد وسیم کے پاس اچھا تجربہ ہے،ان کو بیک کرنے کے لئے محمد حفیظ ہیں۔بھارت پر دبائو آگیا ہے کہ ان کے پاس چھٹا بائولر نہیں ہے۔پاکستان کے پاس پوری سپورٹ موجود ہے۔بابر اور رضوان کی پرفارمنس مسلسل اچھی جارہی ہے۔فخر زمان بھی فارم میں ہیں۔محمد حفیط اگر فارم میں آگئے تو بات آسان ہوجائے گی۔شعیب ملک تجربہ کار پلیئرہیں۔پھر آصف کا نمبر آجائے گا۔
انضمام نے یہ بھی کہا ہے کہ میں پاکستانی ہونے کی حیثیت سے یہ نہیں بول رہا ہوں کہ پاکستان جیتے بلکہ اس لئے بول رہا ہوں کہ ٹیم بہت اچھی ہے۔تگڑی ہے۔پاکستان اور بھارت کا ایسا میچ ہے جو ایشز سے بھی زیادہ دیکھا جاتا ہے،اس لئے اچھا مقابلہ ہو،میں فیلنگ کو بھی سمجھ سکتا ہوں۔دونوں ٹیمیں اچھا کھیلیں ۔جو جیتے،شان سے جیتے۔اصل جیت پھر کرکٹ کی ہی ہوگی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اہممقابلہ دبئی میں رات 7 بجے ہوگا۔ہسٹری یہ ہے کہ پاکستان 5 میچز سے اس ایونٹ میں بھارت کے مقابل ناکام ہے اور ہسٹری کا بننا یہ ہوگا کہ پاکستان پہلی بار جیتے گا۔