کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونسن خان نے پاکستانی ٹیم سلیکشن،ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ اور حالیہ ٹیم منیجمنٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ورلڈ ٹی 20 کپ 2009 کے چیمپئن کپتان نے ایسی باتیں کی ہیں کہ جیسے ان کو ان پلیئرز پر سرے سے کوئی اعتماد ہی نہیں ہے۔
یونس خان کہتے ہیں کہ مڈل آرڈر پر بول بول کرتھک گئے،یہاں حالت یہ ہے کہ جسے مڈل آرڈر میں کھیلنا چاہئے۔وہ اوپنر بنا پھر رہا ہے اور جسے اوپنر کھلانا چاہئے۔وہ مڈل آرڈر میں دھکے کھارہا ہے،جس کا کام ہوتا ہے،وہ اسی کو جچتا ہے۔میں آج ابھی اینکر بن جائوں اور اپنے اینکر کویونس خان بناکر اس سے سوال کرنا شروع کردوں تو نہ میں درست سوال کرسکوں گا،نہ اگلا جواب دے سکے گا۔پاکستان کرکٹ میں یہی کچھ چل رہا ہے،جو جہاں ہے،اسے وہاں نہیں ہونا چاہئے اور جو جہاں نہیں ہے،اسے وہاں ہونا چاہئے۔ایسے حالات میں ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنا آسان نہیں ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ،پاکستان 2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت کا برا حال
کرکا گین پڑھنے والوں کی یاد دہانی کے لئے یہاں لکھتے چلیں کہ پاکستان تاریخ میں ایک ہی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنا ہے اور یہ اعزاز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں حاصل کیا تھا۔اس لئے ان کی رائے اپنی جگہ مقدم ہوگی۔