برسبین،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں نے تو باہیں کھول دی ہیں لیکن کرکٹ پچ اور حریف بائولر نے قبول نہیں کیا۔ٹم پین کو 18 ماہ بعد واپسی کے لئے 18 بالز سے زیادہ وکٹ پر قیام کرنا نصیب نہیں ہوا۔
کرکٹ سے خودساختہ دوری اختیار کرنے والے سابق آسٹریلین کپتان کے ساتھ کیا بنی،اس کے لئے برسبین جانا ہوگا،جہاں ٹم پین نے 18 ماہ بعد کرکٹ کنارہ کشی ختم کرتے ہوئے میدان میں پائوں رکھے ہیں۔چونکہ معاملہ خراب تھا،ایک خاتون کے ساتھ سیکسی میسجز کا تھا،بھانڈا گزشتہ برس عین ایشز کے آغاز سے قبل پھوٹا تھا،اس لئے پین کو بہت پین پوئی۔استعفیٰ دیا،گھر چلے گئے۔ایسا غائب ہوئے،پھر نہیں کھیلے۔
آسٹریلیاکوایک اور دھچکا،سابق کپتان بھی دھوکے میں
کرک اگین نے گزشتےہ ہفتہ سٹوری دی تھی کہ خود ساختہ کرکٹ جلا ہونے والے ٹم پین واپسی کرنے والے ہیں۔شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں جمعرات5 اکتوبر کو وہ میدان میں اترے ہیں۔ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔کرائوڈ نے اوپن مائنڈ کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔حریف ٹیم نے کوئی خیال نہیں کیا۔کوئنزلینڈ نے78 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ کردئے،ان میں تسمانیہ کی نمائندگی کرنے والے ٹم پین بھی تھے جو 19 بالز پر صرف 6 رنزبناکر گئے۔مارک سٹیکٹی نے 4 کھلاڑی ٹھیکانے لگادیئے ہیں۔