| | | | |

بنگلہ دیش ہسٹری نہ بدل سکا،سری لنکا فاتح

 

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو5وکٹ سے شکست دے دی. بنگلہ دیشی ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف تاریخ رقم کرنے میں ناکام رہی. اس سے پہلے بھی ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ میں بنگلہ دیش سری لنکا سے ہارا ہی ہے.
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 کے میچ میں شارجہ میدان جنگ بنارہا
پلیئرز میں سخت جملوں کے تبادلے بھی ہوئے. سری لنکا نے پہلے کھیل کر 4 وکٹ پر 171 اسکور بنائے. محمد نعیم نے 62 اور مشفق الرحیم نے 57 کی اننگز کھیلی.
جواب میں سری لنکا نے 79 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد بھی سخت مزاحمت کی بنگلہ دیش کو ایک موقع پر جیت کا یقین تھا. اسا لنکا اور راجا پکاسا نے ٹائیگرز کی خوشیوں کو ماند کرکے رکھ دیا. آخری 27 بالز پر 30 رنز آسان ہوگئے تھے.سری لنکا نے ہدف 7بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرلیا.

اسالنکا نے80 اور پکاسا نے53 رنز بنائے. شکیب الحسن نے  شاہد آفریدی کی ورلڈ کپ تاریخ کی 39 وکٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *