کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے روز کی سری لنکا کی شکست نے سپر 12 کے پاکستان گروپ کی سیٹی بجادی اور ایسی تیسی پھیر دی ہے۔گزشتہ سال سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کی فتوحات نے پاکستان کے گروپ کو فائدہ پہنچایا تھا ،اس بار پاکستان اور بھارت کےگروپ کو نقصان ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ رولز کے مطابق پہلے مرحلہ میں گروپ اے میں سری لنکا ،نمیبیا ،عرب امارات اور نیدر لینڈر ہیں ۔گروپ بی میں ویسٹ انڈیز ،زمبابوے،آئرلینڈ اورسکاٹ لینڈ ہیں۔سپر 12 کے لئے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا فیورٹ ہیں۔ان کے ساتھ باقی 2 ٹیمیں اور ہونگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2022،پہلے ہی روز بڑا وولٹیج،سری لنکا کو اپ سیٹ شکست،کرک اگین تجزیہ درست
پہلے مرحلہ کے بعد گروپ اے کی رنراپ اور گروپ اے کی ونر نے پاکستان والے گروپ میں آنا ہے۔یوں سری لنکا گروپ اے میں نمیبیا سے ہارا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوسری پوزیشن پر اب جاسکتا ہے۔ادھر کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو ویسٹ انڈیز ٹاپ پر ہوگا۔یوں پاکستان ،بھارت،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے ساتھ یہ دونوں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز آملیں گے۔دوسرے گروپ کو فائدہ ہوگا۔پاکستانی گروپ کے لئے خطرہ بڑھےگا۔