میلبرن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا میں نیا کرکٹ تہلکہ،کپتان کی برطرفی اور بال ٹیمپرنگ ،کوچ کی نوکری بھی گئی۔ یہ 2 مختلف خبریں ہیں ۔پہلے یہ کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں بد ترین پرفارمنس پر ویسٹ انڈین ہیڈ کوچ فل سمنز کا استعفیٰ آگیا ہے۔انہوں نے شکست کے بعد چند روز غوروفکر کیا اور عزت کی راہ لینے کی کوشش کی ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم آئی سی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے ہی مرحلہ سے باہر ہوگئی تھی۔سمنز اپنی نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
ایک اور کرکٹ بک نے تہلکہ مچادیا ہے۔آسٹریلیا میں اس وقت کرکٹ تہلکہ ہی ہے۔سابق کپتان ٹیم پین نے اپنی سوانح عمری دی پیڈ پرائس میں لکھا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پلاننگ کے ساتھ ان سے استعفیٰ لیا۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایشز کے شروع میں میرے پرانے سیکسی میسجز کے دفن شدہ کیس کو اچانک ہائی لائٹ کیا گیا اور پھر کرکٹ آسٹریلیا کے کنسلٹنٹ نے مجھے مستعفی ہونے کا کہا۔اس کے پیچھے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے تھے
ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے روز بڑا ہنگامہ،امپائرز کے فیصلہ پر کوچ پھٹ پڑے
ایک پی آرر فرم ہائر کی گئی۔ایک نامعلوم فرد سامنے آیا۔مجھے یہ بہت عجیب لگا کہ یہ شخص جس سے میں کبھی نہیں ملا تھا اور کوئی ایسا شخص جس نے کرکٹ آسٹریلیا میں کام نہیں کیا، اس نے قیادت کی جب کہ نکچیف ایگزیکٹیو، کرکٹ آسٹریلیا اس کے پیچھے بیٹھ گئے۔کنسلٹنٹ نے پھر کہا کہ کہانی کو آگے بڑھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اگر میں کپتان کے عہدے سے دستبردار ہو جاؤں۔ میں اس سے دنگ ہوکر رہ گیا۔
۔انہوں نے ایک اور بھی انکشاف کیا کہ 2018 کیپ ٹائون بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ہماری ٹیم لپیٹ میں آئی۔سچ یہ ہے کہ وہاں جنوبی افریقا کے کرکٹرز نے بھی بال ٹیمپرنگ کی تھی لیکن اس کے براڈ کاسٹرز نے اسے چھپا لیا تھا۔