دبئی،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ویسے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو ماننا ہوگا،جنہوں نے مسلسل پاکستان کے میچز نائٹ میں شیڈول کئے۔دیگر ٹیمیں باری باری دن اور رات کے میچز کھیلنے میں لگی ہیں،ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ورلڈ ٹی 20 کپ میں اپنا تیسرا میچ آج کھیل رہی ہے اور حسب سابق یہ میچ بھی رات کا ہے۔دبئی میں رات 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اسی وقت میچز کھیلے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت ابھی تک صرف ایک ہی میچ کھیلا ہے۔
پی ٹی وی والے پاگل،مجھے برطرف کرنے کی ان کی کیا اوقات،شعیب اختر برسنے پر کیوں مجبور
ٹی 20 ورلڈ کپ،استاد اور شاگرد آمنے سامنے،پاکستان کے لئے آج ہی سیمی فائنل کنفرم۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے ہی شروع شروع میں افغانستان کو سکھایا،چلایا ہے،اس کے لیجنڈری کرکٹرز نے استاد کے طور پر انہیں ٹریننگ دی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کپ کا میچ ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔گرین کیپس بھارت اور نیوزی لینڈ جب کہ افغانستان ٹیم سکاٹ لینڈ کو ہراچکی ہے۔اج کا میچ پاکستان کے لئے ایک اعتبار سے اہم ہے اور وہ بہت ہی بڑی بات ہے۔
اکتوبر کی 23 تاریخ سے سپر 12 مرحلہ شروع ہوا تھا۔ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں کوئی ٹیم 5 میچز اور 6 ٹیموں کے گروپس کے ہوتے ہوئے سیمی فائنل کی سیٹ پکی کرلے تو یہ بڑی بات ہی ہوگی۔پاکستانی ٹیم نے اگر میچ جیت لیا تو سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم ہوجائے گی۔ٹاپ پوزیشن بھی رہے گی۔پاکستان کی ٹیم اگر ہارگئی تو اس کی ٹاپ پوزیشن بھی ختم ہوجائے گی،بنگلہ دیش کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے،اس لئے وہ پہلے نمبر پر آجائے گا۔
دونوں میں کوئی مقابلہ ہے؟کہاں پاکستان اور کہاں افغانستان؟کیا کوئی جوڑ ہے؟
جواب یہ ہے کہ ایسا ہی ہے۔سخت مقابلہ ہوگا،جوڑ بھی ہے اور زور بھی ہوگا۔کسے بھولا ہوگا۔2019 کا ورلڈ کپ،جب انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم ہارتے ہارتے بچی تھی۔افغانستان کی ٹیم کے خلاف جیت بمشکل ممکن ہوئی۔اوپر سے تماشائیوں میں جھڑ پیں پڑی تھیں۔اسی طرح اس سے پہلے 2018 کے ایشیا کپ میں بھی پاکستان ذلت آمیز شکست سے بال بال بچا تھا۔شعیب ملک نے آخری لمحات میں کامیابی دلوائی تھی۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونےکا ڈر،ویسٹ انڈیز ٹیم میں ہنگامی تبدیلی،ایک اور کپتان شامل
اتفاق سے اوپر جن 2 میچز کا ذکر کیا گیا ہے۔وہ ایک روزہ میچز تھے،دونوں ممالک کی ٹی 20 کرکٹ میں کیا ہسٹری ہوگی،باہمی طور پر دونوں کا ایک ہی میچ ممکن ہوا ہے۔2013 میں کھیلا گیا اب تک کا اکلوتا میچ پاکستان محض ایک بال قبل ہی جیت پایا تھا۔
افغانستان کی طاقت اس کے اسپنرز ہیں۔کوالٹی اسپنرز اور ٹاپ آرڈر مشکلات پیدا کرسکتے ہیں،دوسری جانب پاکستانی پیس اٹیک بھارت کی طرح افغانستان کے ٹاپ 3 سے 4 کھلاڑی ابتدائی 6 اوورز میں اڑانے کی اہلیت رکھتا ہے،اس صورت میں جیت آسان ہوگی۔
ٹاس ایک بار پھر اہم ہوگا،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،سوال یہ ہے کہ ٹاس کس کا ہوگا،ابتدائی 2 میچز میں ٹاس جیتنے والے بابر اعظم کیا اس بار بھی مقدر کے سکند ہونگے۔وہ ٹاس جیتنے اور پاکستان میچ پاکٹ میں رکھنے کی ہیٹ ٹرک کرسکیں گے؟سوال اہم ہے۔
بابر اعظم ایک بار پھر ٹاس جیت سکتے ہیں لیکن سامنے محمد نبی ہونگے۔جو بھی کپتان ٹاس جیتا وہ پہلے فیلڈنگ ہی کرے گا۔
پھڑ پھڑانے والے کیویز ذبح،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب،کرک اگین کی مسلسل دوسری پیش گوئی سچ
پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے اور میچ جیتنے کی پوری پوری اہلیت وصلاحیت رکھتی ہے،فتح کے ساتھ ہی اس کا سیمی فائنل پکا ہوجائے گا۔دیکھنا یہ ہوگا کہ اگر افغان کپتان ٹاس جیت گئے،انہوں نے پاکستان کو پہلے کھلادیا تو یہ رواں ایونٹ میں پورے کیمپ کے لئے نیا ہوگا،پھر کیا ہوگا؟اس کے لئے کرک اگین میچ سے تھوڑی دیر قبل ایک رپورٹ شائع کرے گا۔اس سوال پر فی الحال خاموشی ہے۔