سڈنی،لندن:کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے نے میچ کے روز پاکستان کو متبادل پلیئر کھلانے کی اجازت دے دی ہے۔فخرزمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کئے جانے کی درخواست دی گئی تھی،اسے آئی سی سی تیکنیکی کمیٹی نے منظور کرلیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا آج سڈنی میں اہم ترین میچ میں مقابل ہیں۔
بہت سے تجزیہ نگاروں کا یہ ماننا ہے کہ پاکستانی ٹیم اگر آج ہارگئی تو اس کے چیف سیلکٹر کی سیٹ کا بچنا مشکل ہوگا،بابر اعظم کی کپتانی کو بھی بوھ کہا جارہا ہے کہ ان سے محدود اور طویل فارمیٹ کی کپتانی میں سے ایک لی جائے گی۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ دونوں فیصلے فوری ممکن نہ ہوسکیں،اس لئے کہ پاکستانی ٹیم کا آخری میچ 6 نومبر کو ہے۔اس کے بعد ملک میں واپسی ہے اور اگر ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو آتے ہی انگلینڈ سیریزکی تیاری ہوگی۔اس کے فوری بعد نیوزی لینڈ سیریز ہے،پھر پی ایس ایل ہے۔پے درپے کرکٹ پروگرامز شاید کچھ بچت کرلیں۔
ادھر کرک اگین نے جیسا کہ گزشتہ روز کی تاریخ میں میں بھارتی جعلی فیلڈنگ کا کیس رپورٹ کیا تھا،انٹرنیشنل میڈیا میں آج اگلے روز اس کے چرچے ہیں۔ویرات کو ہلی کی جانب سے میچ کے دوران فیک فیلڈنگ کا ایشو غیر ملکی میڈیا کی زینت بنا ہے،اس میں بنگللہ دیش کو 5 رنز جرمانے کے مل سکتے تھے اور بھارتی ٹیم ان 5 اسکور سے ہی جیتی ہے۔بھارتی بورڈ،آئی سی سی کو اس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ویسے یہ بات دیکھے جانے لائق ہے کہ ایک ہی میچ کی 2 رپورٹیں آئی سی سی،ٹی 20 ورلڈکپ اور بھارتی کرکٹ کے حوالہ سے تشویشناک ہیں۔غیر ملکی میڈیانے پہلے گیلی فیلڈ پر میچ کروانے کو متنازعہ قرار دیا تھا،پھر اس کے بعد اس واقعہ پر امپائرز کی جانب سے ایکشن نہ لینے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
بنگلہ دیشی بیٹر نے بھارت کی جعلی فیلڈنگ،5 رنز جرمانہ نہ کرنے اور گیلی فیلڈ کی شکایت کردی