دبئی،ہرارے،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے لئے ایک چھوٹے ملک کے بورڈ چیئرمین نے لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔یوں اگلے ہفتہ کے آخر میں ہونے والی بڑی سیٹ کے لئے لڑیں گے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تنگواموکوہلانی نے اس بار آئی سی سی چیئرمین شپ کی سیٹ کے لئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ موجودہ آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کا مقابلہ کریں گے۔کمال بات یہ ہے کہ ان کے سوا سامنے کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا افغانستان سے ہارتے بچا،سیمی فائنل کے لئے 2 چانسز
زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کمزور ممالک کے ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کی سپورٹ حاصل ہے۔نئے آئی سی سی قوانین کے مطابق اب جیت کے لئے سادہ اکثریت درکار ہے۔
نیوزی لینڈ کے جارج بارکلے اور زمبابوے کے موجودہ صدر میں 2022 سے 2024 ٹرم کے لئے آئی سی سی چیئرمین شپ کی پوسٹ پرمقابلہ ہوگا۔