| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا افغانستان سے ہارتے بچا،سیمی فائنل کے لئے 2 چانسز

عمران عثمانی کی رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 گروپ 1 کے میچ میں میزبان دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو افغانستان نے ناکوں چنے چبوادیئے۔افغان پلیئرز نے پورے میچ میں  اپنا دبائو رکھا۔آسٹریلیا کی پوری بیٹنگ اننگ کھل کر اسکور نہ کرسکی اور 8 وکٹ پر 167 تک جاسکی۔اس کے بعد اننگ کے شروع کے 10 اوورز میں غلبہ رہا،پھر ناتجربہ کار آڑے آئی اور ٹیم سخت مقابلہ کے بعد بھی 4 رنز سے ہاری۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں  افغانستان نے 168 رنزکے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 164 اسکور بنائے ۔یوں دفاعی چیمپئن ٹیم 4 اسکور سے جیت سکی۔راشد خان نے آخری لمحات میں 23 بالز پر ناقابل شکست 48 اسکور کئے۔ان کے علاوہغلام نبی نے 39 اور گرباز نے 30 اسکور کئے۔ایڈم زمپا اور ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل کینگروز ٹیم 164 رنزبناسکی تھی۔گلین میکسویل نے 54 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔افغانستان ٹیم سپر 12 کی واحد ٹیم تھی جو ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔

آسٹریلیاکے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ،5 بالز کا اوور،کپتان 12 واں کھلاڑی

آسٹریلیا کے پاس سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ کل کا میچ بارش کی نذر ہوجائے۔ایک بال بھی نہ پھینکی جاسکے تو پھر آسٹریلیا کوالیفائی کرجائے گا،کل انگلینڈ اور سری لنکا کھیلیں گے۔انگلینڈ کےپاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ کل سری لنکا کو ہرادے،اگر اس نے پرادیا تو وہ فتح کے بعد بھی سی می فائنل میں نہیں جائے گا،البتہ سری لنکا اپنے ساتھ انگلینڈ کو باہر کردے گا ۔آسٹریلیا کولیفائی کرجائے گا۔انگلینڈ کے پاس واحد راستہ سری لنکا کو ہرانا ہے۔اس کا نیٹ رن ریٹ چونکہ اچھا ہے،اس لئے اسے آسٹریلیا کے نیٹ رن ریٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *