| | | | | | | | | |

آسٹریلیاکے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ،5 بالز کا اوور،کپتان 12 واں کھلاڑی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ گروپ 1 کے سپر 12 میچ کے ختم ہونے سے قبل ہی ایک ٹیم کے سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم ہوگئی۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ جاری تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹاپ 1 سیٹ کے حساب سے کنفرمیشن طے کرلی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے اس سےقبل آئرلینڈ کو شکست دی تھی،اس کے نیٹ رن ریٹ کی مضبوطی کی وجہ سے اسے  سیٹ کی کنفرمیشن نہ ہونے کے لئے آسٹریلیا کا180 سے زیادہ اسکور کرناضروری تھا لیکن اس کے بعد جب و افغانستان کے خلاف صرف 168 اسکور کرسکا تو تو بھی اسے 100 سے زائد رنزکی جیت درکار تھی۔افغان ٹیم جب اس کی رینج سے باپر نکلی تو نیوزی لینڈ کی سیٹ کنفرم ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آئرلینڈ کئی ٹیموں کو اداس کرگیا،نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں داخل یا نہیں

ادھر افغانستان اور آسٹریلیا کے میچ میں  امپائر نے 5 بالز کا اوور قرار دے دیا،یہ نقصان بھی اس ٹیم کو ہوا،جس کے لئے ایک ایک بال ضروری تھی لیکن  آسٹریلیا جکی اننگ کے چوتھے اوور کو 5 بالز کا قرار دے دیا گیا۔پیسر نوین الحق بائولر تھے۔کرکٹ فینز نے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔

ادھر ایک اور چیز دیکھنے کو ملی ہے۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ معمولی ان فٹ ہوئے۔ان کی جگہ سٹیون سمتھ کھیلے لیکن کپتان 12 ویں کھلاڑی بن گئے اور ان کو یہ ڈیوٹی دیتے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *