| | | | | | | | |

پی ایس ایل 8 ،دوسرامیچ،دوسرا ڈرامہ،1 کے بعد 2 رنز سے فیصلہ

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

 

پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں دوسرا ڈرامہ،میزبان کرا چی کنگز ملتان سلطانز کی طرح ہارگئی۔اسی طرح لاہور قلندرز کے ملتان کے خلاف 1 رن سے جیتنے کے بعد پشاور زلمی نے 2 رنز سے میدان مارا،بابر اعظم کا اسٹارٹ اچھا رہا ہے۔

 

میزبان کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔46 پر ٹاپ آرڈر کی 4 وکٹیں اڑگئیں۔شرجیل خان صفر،میتھیو ویڈ23 اور حیدر علی12 نمایاں نام تھے۔نازک ترین  موقع پر کپتان عماد وسیم اور تجربہ کار بیٹر شعیب ملک نے اننگ آگے بڑھائی۔

دونوں نے 5 ویں وکٹ پر 121 رنز کا اضافہ کرکے سنسنی پھیلادی۔یہاں شعیب ملک 52 رنز کر کے گئے تو کنگر جیت سے 23 رنز کی دوری پر تھے۔عماد وسیم موجود تھے۔بین کٹنگ ناکام گئے۔6 بالز پر 16 رنز مشکل تھے۔نوبال ،فری ہٹ کے باوجود ،عماد وسیم کے آخری بال پر چھکے کے ہوتے ہوئے بھی کراچی کنگز صرف 2 رنز سے ہارگئی۔کپتان عماد وسیم 80 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹیم 5 وکٹ پر 197 اسکور کرسکی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست نہ رہا،پشاورزلمی نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 199 اسکور بناڈالےٹام کیڈ مور نے 50 بالز پر 92 رنزکی اننگ کھیلی۔بابر اعظم نے 46 بالز پر 68 اسکور بنائے۔محمد عامر کو 4 اوورز میں 42 رنزکی مار پڑی۔کوئی وکٹ  نہ ملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *