| | | | | |

ٹائم سے جنگ،امریکا کا گرائونڈ،پچ تاحال بنجر،ٹی20 ورلڈکپ میں 40 روزباقی

 

کرک اگین رپورٹ

ٹائم سے جنگ،امریکا کا گرائونڈ،پچ تاحال بنجر،ٹی20 ورلڈکپ میں 40 روزباقی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امریکا میں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تاحال زیر تعمیر ہے۔میدان اور پچ بنجر ہے۔سیکڑوں کارکن کام کررہے ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024  کے آغاز میں صرف 40 دن باقی ہیں، اسٹیڈیم میں گھاس کے بغیر بنجر نظر آنے والی پچ  منہ چڑارہی ہے۔

سری لنکا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 3 جون کو اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔ اس مقام پر بھارت کے بلاک بسٹر سمیت آٹھ دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان  بمقابلہ بھارت میچ بھی  شامل ہے۔منگل کو لی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ تعمیراتی کارکن اب بھی 34,000 نشستوں والے مقام کے ارد گرد اسٹینڈز پر تعمیراتی کام کر رہے ہیں، جو ناساؤ کاؤنٹی کے آئزن ہاور پارک میں مین ہٹن سے 30 میل مشرق میں واقع ہے۔ابھی تک پچ پر کوئی گھاس نظر نہیں آتی، گراؤنڈ کے عملے نے بظاہر اوول کے وسط میں ایک مستطیل بنا رکھا ہے جہاں وکٹ قائم ہوگی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آؤٹ فیلڈ ایریا کی ٹرفنگ 29 اپریل کو شروع ہونے والی ہے۔اسٹیڈیم 6 مئی کو مکمل ہونا ہے، جس کے دو ہفتے بعد ٹیسٹ ایونٹ ہونا ہے۔یہ اسٹیڈیم آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 9 جون کو پاکستان کے خلاف بھارت کا زبردست ٹاکرا بھی شامل ہے۔

انگلینڈ بارباڈوس میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *