| | | |

ورلڈکپ سے ذرا پہلے،کرکٹ چیمپئن کپتان عمران خان کو جیل،نااہل ،گرفتار

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

عمران خان گرفتار،زمان پارک سے پولیس پکڑکر لے گئی۔5 سال کیلئے نااہل قرار

لاہور پولیس حرکت میں،زمان پارک گھیر لیا۔انٹرنیشنل میڈیا کے داخلے بند،عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچ چکی ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ سے ذرا پہلے،ورلڈکپ چیمپئن کپتان عمران خان کو جیل کی سزا۔توشہ خانہ کیس میں جج دلاور نے عمران خان کو ضابطہ فوجداری کے تحت سزا سنادی ہے۔

کرکٹ کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیتےئ ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔انہیں 3 سال جیل ہوئی ہے اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا ہے۔اگر جرمانہ نہ دیا توسزا 6 ماہ ہوگی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو فوری گرفتار کرکے جیل میں بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *