| | |

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنلسٹ ٹیمیں فائنل

کراچی2 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز

چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے شکست دیدی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کی پہلی شکست ہے جبکہ چیلنجرز نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے۔اس نے گزشتہ میچ میں بلاسٹرز کو شکست دی تھی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 4 جون کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنلسٹ ٹیمیں فائنل۔جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔چیلنجرز نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔جواب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم 40 اعشاریہ 3 اوورز میں 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔چیلنجرز کی اننگز کی خاص بات جویریہ خان کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 126 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔چیلنجرز کی اننگز میں دوسرا بڑا اسکور فریحہ محمود کا رہا جنہوں نے دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز اسکور کیے۔ڈائنامائٹس کی طرف سے نشرہ سندھو نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ڈائنامائٹس کی اننگز میں عالیہ ریاض نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔کپتان سدرہ امین نے سات چوکوں کی مدد سے 36رنز کی اننگز کھیلی لیکن بقیہ بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔عالیہ ریاض کی اپنی ٹیم کو جتوانے کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ڈائنامائٹس کی آخری آٹھ وکٹیں اسکور میں صرف 79 رنز کا اضافہ کرپائیں۔چیلنجرز کی طرف سے صائمہ ملک اور نورین یعقوب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ فیصلہ کادن آگیا،بھارت کا ایک اور دھماکا،چیمپئنز ٹرافی نشانہ پر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *