| | | | |

آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیاب ،مچل سٹارک کا مانکڈ رن آئوٹ پر اپنا فیصلہ

 

میلبرن ،کرک اگین رپورٹ

 

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ہرادیا ہے۔یوں 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری لے لی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دروازے پر ہے ،جنوبی افریقا کو دھچکا لگا ہے۔

ایم سی جی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز پروٹیز دوسری اننگ میں صرف 204 اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔یوں کینگروز نے اننگ اور 182 رنز کی بڑی جیت رقم کی ہے۔

آسٹریلیا نے ایک ہی اننگ کھیلی تھی۔585 رنز 8 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔پروٹیز اس سے پہلے 189 پر ہتھیار پھینک گئے تھے۔

میلبرن میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی کوشش کی تصدیق ،مزید سنسنی خیز اںکشاف
میچ کے دوران ایک واقعہ پیش آیا،مچل اسٹارک نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران متنازعہ مانکڈ بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ۔

انہوں نے پروٹیز بیٹر تھیونس ڈو بروئن کو اچھی طرح سے کریز سے باہر ہونے کے باوجود رن آؤٹ کرنے سے انکار کر دیا۔وارننگ دی۔

تیز تیز رفتارپیسر نے جنوبی افریقی بیٹر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ
لائن کے پیچھے رہنا اتنا مشکل نہیں تھا
آئی سی سی نے اب نئے قانون کے تحت اسے آئوٹ کرنے کی کسی بحث سے ہٹ کر اجازت دی،سٹارک نے فایدہ نہ اٹھایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *