| | | | | |

میلبرن میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی کوشش کی تصدیق ،مزید سنسنی خیز اںکشاف

 

 

میلبورن ،کرک اگین رپورٹ

میلبرن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ حکومت نے اس نیوز کی تصدیق کی ہے ،جس کا ذکر کرک اگین نومبر 2022 ورلڈ ٹی 20 کپ فائنل سے قبل کرچکا۔
ایم سی جی کے چیف فاکس نے جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کی کمنٹری کے دوران انکشاف کیا ہے کہ
ہم نے وکٹوریہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے شیڈول میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ یا سیریز کی میزبانی کو شامل کرنے کے امکانات رکھے۔ہم نے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی بات کی ہے کہ وہ آئی سی سی اور رکن ممالک پر زور ڈالے اور کہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز ضروری ہے۔

ایم سی جی کو ہم نے اس سال 2 بار پیک دیکھا،پاک بھارت میچ کی کیا بات تھی۔ہم ٹیسٹ میں بھی یہ چاہتے ہیں کہ ایم سی جی ہر روز بھرے ۔ہم نے دونوں بورڈز سے بات کی ہے،ان کا متفق ہونا ضروری ہے۔ایک ٹیسٹ یا 3 میچز کی سیریز ممکن ہے۔

پاک بھارت ہنگامی ٹیسٹ میچ کا پلان،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے فوری بعد

پاکستان اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں تین میچوں کی سیریز کے چیلنج کے طور پر 2023 میں میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے گا۔ فاکس کو امید ہے کہ ایم سی جی پاکستانی شائقین کی اتنی ہی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر سکے گا جو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ اور انگلینڈ کے خلاف فائنل کے لیے نکلے تھے، جہاں 80,000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی جن کی اکثریت پاکستان کے حامیوں کی تھی۔

فاکس نے کہامیں نے ایم سی جی میں ایسا پہلے نہیں دیکھا، کہ ہندوستان اور پاکستان کا کھیل کچھ اور تھا۔ماحول، میں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا۔ ہر گیند کے بعد شور صرف غیر معمولی تھا اور خاندان اور بچے اور ہر کوئی اس سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

میرے خیال میں اگر ہم زیادہ جامع ہو سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم تمام ثقافتوں کو پورا کریں، تو ہمیں اگلے سال اس پاکستانی کمیونٹی میں شامل ہونا پڑے گا۔ ہم انہیں یہاں چاہتے ہیں اور یہ بہت اچھا ہو گا ۔

رمیز راجہ کاسخت موقف کہ پاکستان اپنی کوئی سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا،شاید اس کام میں بھی رکاوٹ ہو۔نئی انتظامیہ کو اگر یہ سب ٹھیک ہے تو پسند ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *