| | | | | | |

پی ایس ایل9،آج مارو یا مرجائوشو،اسلام آباد کوتگڑے ہوتے ہوئے بھی کوئٹہ سے کیوں خطرہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل9،آج مارو یا مرجائوشو،اسلام آباد کوتگڑے ہوتے ہوئے بھی کوئٹہ سے کیوں خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سعود شکیل اور کولن منرو(اگر کھیلے ) تو کوئی مقابلہ نہیں۔محمد عامر اور ابرار احمد کا درست شو نہیں،بیٹنگ میں کوئٹہ کمزور ضرور لیکن ریلی روسو کی ایک جلادانہ اننگ سب کچھ بہاسکتی ہے۔آج پی ایس ایل کا ناک آئوٹ ڈے ہے،جو جیتا وہ آگے،جو ہارا،وہ گھر کی راہ لے گا۔

گزشتہ سال بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 8 کا ایلمنٹر 1 میچ کھیلا تھا،اسےپشاور زلمی کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔اس سے قبل پی ایس ایل 2022 کے سال میں بھی ایلمنٹر ون میں اسلام آباد تھا،پشاور زلمی کو ہرایا تھا لیکن ایلمنٹر2 میں اسےلاہور قلندرز نے ہرادیا تھا۔2021 کے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز سے کوالیفائر ہارا تھا لیکن  ایلیمنٹر 2 میں پشاور زلمی سے ہارگیا تھا۔اس سے پہلے 2020 کے پی ایس ایل میں  اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں نہیں آسکا تھا۔

آج نیشنل بنک ایرینا میں جب پی ایس ایل 9 کے ایلمنٹر1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے۔4 پی ایس ایل کے بعد کوئٹہ کی ٹیم فائنل 4 میں پہنچی ہے۔نئے کپتان ریلی روسو کی قیادت میں ٹیم جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔

ملتان مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل فائنل میں،پشاورزلمی بدستور ناٹ آئوٹ،کرک اگین تجزیہ سچ

اس سال پی ایس ایل 9 می کوئٹہ اسلام آباد کو ہراچکا ہے،دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔پیپرز اور میدان کے ساتھ آخری میچزکو دیکھاجائے تو اسلام آباد فیورٹ ہے۔باہمی مقابلوں میں اب تک برابری ہے۔یونائیٹڈ کے پاس کھلاڑیوں کا بہترین ذخیرہ ہے ،بے شک وہ  فیورٹ ہے لیکن گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس کی مہم کسی بھی وقت دم توڑ سکتی ہے،اوپر سے پچز کا رویہ سب کیلئے پریشانی کا سبب ہے۔کوئٹہ کی یہ عادت کہ ٹاس جیتو،پہلے بائولنگ کرو۔نقصان کا سبب ہے لیکن آج جمعہ 15 مارچ کو بہت کچھ نیا ہوسکتا ہے۔

شاداب خان ٹاس جیت سکتے ہیں۔پہلے بائولنگ کی جانب جاسکتے ہیں لیکن کرک اگین کا ماننا ہے کہ آج پہلے بلے بازی والی ٹیم جیت سکتی ہے اور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوسکتی ہے۔2019 کے پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ کو 2016 اور 2018 کی پی ایس ایل کی فاتح یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے۔309 رنزبنانے والے کولن منرو کی شرکت مشکوک ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *