| | | | |

روہت شرما ون ڈے اسکواڈ سے باہر،کوہلی عام کھلاڑی کے طور پر شامل،نیابھارتی کپتان آگیا

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

ٖfile Photo

بھارتی کرکٹ ٹیم سے روہت شرما بھی باہر ہوگئے،ایک روزہہ اسکواڈز میں ویرات کوہلی شامل،کپتان نوجوان کھلاڑی بنادیئے گئے،کوہلی ون ڈے کرکٹ اپنے سے کہیں جونیئر پلیئر کے نیچے کھیلیں گے۔

بھارتی بورڈ سے کیا کچھ نیا،آسٹریلیا میں کووڈ کے پنجے،پاکستانی پلیئرز کا نیا سال،فخرزمان کب کھیلیں گے

بھارتی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا میں ایک روزہ سیریز کے لئے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔اصل کپتان روہت شرما شامل نہیں ہیں،ٹیسٹ اسکواڈز سے ان فٹ ہونے کی بنا پر نام واپس لینے والے روہت شرما نے ایک روزہ سیریز کے لئے بھی آمادگی نہیں دی۔

بھارتی بورڈ نے کے ایل راہول کو نیا ون ڈے کپتان بنادیا ہے،دلچسپ بات یہ ہوگی کہ تجربہ کار کھلاڑی،حال ہی میں ایک روزہ کپتانی سے زبردستی سبکدوش کئے جانے والے ویرات کوہلی  ایک عام کھلاڑی کے طور پر شامل ہونگے۔

دیگر پلیئرز میں  شیکھر دھون،جیکوارڈ،سوریا کماریادیھو،سری یاس ایئر،وینکتش ایئر،رشی پنت،ایشان کشن،چاہل،ایشون،سندر،بمراہ،بھونشور کمار،دیپک چاہر،کرشنا،ٹھاکر اور سراج شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *