| | | | | |

پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ جیت گیا،بھارت کو بڑی شکست،کرک اگین تجزیہ سچ

 

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان فاتح،بھارت کو شکست۔ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 پاکستان نے جیت لیا۔روایتی حریف بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔کرک اگین پیش گوئی سچ۔زیادہ اسکور کرنے اور جیتنے کا دعویٰ کرک اگین پہلے ہی کر چکا تھا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت،آج فائنل،بڑی توجہ حاصل،چیمپئن کی پیش گوئی

کولمبو میں بھارتی ٹیم 353 رنز کے بڑے تعاقب میں بری طرح دبائو میں آئی اور جم کر مقابلہ نہ کرسکی۔کپتان یش دھول 39 رنز بناسکے۔ابھیشک شرما 61 رنز کے ساتھ اوپر رہے۔بھارتی ٹیم نے 132 سے 194 رنز تک جاتے 6 وکٹیں گنوائیں ۔ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز پر باہر ہوگئی۔پاکستان کے سفیان مقیم نے 66 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل،پاکستان نے بھارت کو رنزکے سیلاب میں ڈبودیا،بڑا ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ ایمرجنگ 2023 فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کیلئے 353 رنزکاہدف دیا ہے۔ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 فائنل کی تاریخ میں پاکستان نے اپنا ہی بنایا گیا مجموعی اسکور بہتر کیا۔اس سے قبل  2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف 301 رنزبنائے تھے۔اب کی بار 352 اسکور بنائے۔

آج کولمبو میں بھارت کے خلاف پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں پر   اسکور بنائے۔ایک موقع پر پاکستان کو اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ عمران نے 18 ویں اوور میں 121 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔بھارت کو پہلی کامیابی کیا ملی،اس نے اوپر تلے پاکستان کی آدھی ٹیم187 رنزتک پویلین لوٹادی۔یہاں بھارتی ٹیم کم بیک کرگئی تھی۔ایسا لگتا تھا کہ صائم ایوب کے 59 اور صاحبزادہ فرحان کے 65 رنز رائیگاں جائیں گے کیونکہ قاسم اکرم صفر کپتان محمد حارث 2 اور عمیر یوسف 35 رنزبناسکے۔

ایسے میں چھٹی وکٹ پر طیب طاہر اور مبشر خان کھڑے ہوئے اور اسکور 313 رنزتک لے گئے۔طیب طاہر نے شاندار سنچری بنائیوہ 108 کرکے گئے،مبشر خان نے 35 کئے۔پاکستان اے نے 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 352 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ریان اور ہنگاکار نے 2،2 وکٹیں لیں۔پاکستان ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *