| | | |

کیپ ٹائون ٹیسٹ دوسرے روز بھارت کی جیت پرتمام،سیریز برابر،نئے ریکارڈز،پوائنٹس ٹیبل

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

کیپ ٹائون ٹیسٹ دوسرے روز بھارت کی جیت پرتمام،سیریز برابر،نئے ریکارڈز،پوائنٹس ٹیبل۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلی گئی بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی ہے۔یوں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ کھیل کے دوسرے ہی روز دوسرے سیشن میں 7  وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ 79رنزکا ہدف اس نے 12 اوورز میں 3  وکٹ پر مکمل کرلیا۔یہ وقت،اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کی مختصر ترین ٹائمنگ کے حوالہ سے ریکارڈ مختصر ترین ٹیسٹ میچ ثابت ہوا ہے۔89 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔1935 میں جنوبی افریقا،آسٹریلیا کا ٹیسٹ 109 اوورز میں ختم ہوا تھا۔

کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگ 62 رنز 3 وکٹ سے شروع کی اور لنچ سے قبل 37 ویں اوور میں 176 اسکور پر سمٹ گئی۔اوپنر ایڈن مارکرم 103 بالز پر 106 رنزکے ساتھ شاندار سنچری بنائی لیکن دوسرا کوئی بیٹر12 رنز سے اوپر نہ جاسکا۔پہلی اننگ میں بھارت کیلئے محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں،انہیں دوسری اننگ میں 31 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی لیکن اس بار پیسر جسپریت بمراہ نے 61 رنز دے کر 6 کھلاڑی آئوٹ کئے۔انہوں نے پہلی اننگ میں 2 اور میچ میں 8 وکٹیں لیں۔

بھارت  جس نے جنوبی افریقا کی پہلی اننگ 55 کے جواب میں 153 رنزبنائے تھے اور 98 رنز کی لیڈ لی تھی،اسے میچ جیتنے کیلئے صرف 79 رنزکا ہدف ملا جو اس نے  3 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔جیسی والی 28 اور شبمان گل 10 رنزبناسکے۔ویرات کوہلی 12 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔

مختصر ترین ٹیسٹ میچ،ریکارڈز

یہ میچ کل ملا کر 107 اوورز میں مکمل ہوا ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختصر ترین ٹیسٹ میچ سڈنی میں1935 میں  ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ۔ آسٹریلیا نے ایک بار بیٹنگ کرتے ہوئے 54.3 اوورز میں 153 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دو اننگز میں 36 رنز (23.2 اوورز) اور 45 رنز (31.3 اوورز) پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے یہ میچ ایک اننگز اور 72 رنز سے جیت لیا، جو 109.2 اوورز میں ختم ہوا۔

موجودہ بھارت جنوبی افریقا ٹیسٹ میں 6 وکٹیں بغیر کسی رنز کے گریں،یہ ریکارڈ تھا۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل

بھارت فتح کے ساتھ چھٹے سے  پہلی  پوزیشن پر آگیا ہے اور جنوبیا فریقا پہلی پوزیشن سے محروم ہوکر نیچے چلا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *