| | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان افغانستان کو ہرادے تو کیاہوگا،ہارا تو کیابنے گا

کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان افغانستان کو ہرادے تو کیاہوگا،ہارا تو کیابنے گا۔کرکٹ ورلڈکپ 2023 مضمون مشکل کیوں ہورہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین میچ کل ہورہا ہے۔آئی سی سی میگا ایونٹ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلہ کا یہ سب سے اہم میچ ہوں ہوگا کہ باہمی ٹکر اور جذبوں کا اظہار ہوگا جو سب کو دکھائی دے گا۔چنائی کی اسپن وکٹ پاکستانی اور افغان کھلاڑیوں کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہوگی۔

جیسا کہ پہلے بھی لکھا جاچکا ہے کہ پاکستان اور افغانستن کے مابین ون ڈے کرکٹ کی تاریخ 11 سال پر محیط ہے۔پاکستان نے اب تک کھیلے گئے تمام 7 ون ڈے میچز جیتے ہیں۔ان میں ورلڈکپ کا ایک میچ بھی شامل ہےجو 2019 کے آخری ورلڈکپ میں تھا۔پاکستان سنسنی خیزمقابلہ کے بعد جیت سکا تھا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کی بدترین شکست،ڈرامائی تبدیلی،پاکستان کیلئے نئے امکانات،سب کا ممکنہ جائزہ

افغانستان ٹیم پاکستان کے خلاف ہمیشہ پرجوش ہوتی ہے،اس کا اظہار افغانستان کے انگلش کوچ جوناتھن ٹروٹ نے بھی کردیا ہے۔اب کپتانوں کےدعوے باقی ہیں جو روایتی  انداز میں سامنے آئیں گے۔

جیساکہ کرک اگین نے اپنی رات کی رپورٹ میں سیمی فائنل امیدواروں کی موجودہ پوزیشن،باقی میچز اور انکے اگلے امکانات،ممکنہ 4 ٹیموں کی فائنل 4 میں رسائی کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا تھا ،اس کے باوجود یہاں ایک الگ سے رپورٹ پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے اس وقت پاکستانی ٹیم کو فائنل 4 سے نکال دیا ہے،اسے عام درجہ کہ ٹیموں میں شامل کررہے ہیں۔اس تناظر میں پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ نہایت ہی اہم ہوگیا ہے۔

پاکستان افغانستان کو ہرادے تو کیا ہوگا

کل 23 اکتوبر 2023  کو اگر پاکستان افغانستان کو ہرادے تو 2 فائدے ہونگے۔پہلا یہ کہ ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پھر داخل ہوجائے گا۔65 سے 75 رنزکی برتری یا 8 اوورز قبل کی جیت سے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے بہتر ہوگا جو آگے کام آئے گا۔دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ٹیم کا اعتمد بحال ہوگا،اس سے اگلا میچ جنوبی افریقا سے ہونا ہے،اس میں یہ کام آئے گا۔پروٹیز اس وقت کی ہائی کلاس ٹیم ہے اور تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان افغانستان سے ہارا تو پھر کیا بنے گا

پہلی بات یہ کہ افغانستان بھی 4 پوائنٹس والی ٹیموں میں شامل ہوجائے گا۔دوسرا یہ کہ پھر بھی اس کے سیمی فائنل کے امکانات نہیں ہونگے لیکن اس کا سارا نقصان پاکستان کو ہوگا،اس کا تمام تر فائدہ آنے والے ایام میں آسٹریلیا یا کسی حد تک انگلینڈ کو ہوگا۔پاکستان کی ناکامی کا مطلب یہ ہوگا کہ5 میچز کے بعد 4 پوائنٹس۔اس کےبعد اس کی جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے جیت کی امیدیں قریب ختم ہونگی اور بنگلہ دیش سے بھی کھیلتے ہوئے فینز خوف میں ہونگے تو پاکستان کا ورلڈکپ قریب ختم ہوجائے گا،یہاں تک کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں اور اکھاڑ پچھاڑ کے اثرات بابر اعظم کی کپتانی پر بھی پڑیں گے،انہیں بھی محدود کیا جائے گا۔افغانستان سے شکست کے بعد پاکستان کی باقی ماندہ میچز میں تمام فتوحات مشکوک ہونگی،ہوبھی جائیں تو بھی12 پوائنٹس گارنٹی کارڈ نہیں ہوگا،اس لئے کہ آسٹریلیا بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ  سامنے ہوگا۔

ورلڈکپ2023،اگلا امتحان افغانستان،بچانےکیلئے اب نسیم شاہ یا عماد بھی نہیں،2 تبدیلیاں طے

پاکستان کی افغانستان کے خلاف جیت ضروری نہیں بہت ضروری ہے،جیسا کہ گزشتہ 4 سالوں میں افغانستان نے پاکستان کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔فینز کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کیا ہے  تو ایسے میچ کی توقع بھی وہ نہیں کریں گے۔ٹاس نہایت ہی اہم ہوگا۔میچ کا فیصلہ ٹاس بھی کردے گا۔ٹاس اور میچ کی تفصیلی رپورٹ کیلئے شام تک انتظار کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *