| | |

بھارت 225 رنزکرکے بھی آئرلینڈ سے ہارتے بال بال بچا

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

twitter Image

کرکٹ کی نو آموز ٹیم آئرلینڈ نے بھارت کے دانت کھٹے کردیئے۔2 میچزکی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں اس نے اپنی بیٹنگ اننگ کے دوران بھارتیوں کے ساتنس خشک رکھے۔226 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں  جب 3 اوورز میں 36 رنزکی دوری ہو،پھر ایک وقت ایسا آیا کہ 8 بالز پر 18 اسکور کی ضرورت تھی۔یہاں ناتجربہ کاری آڑے آئی۔ہدف 5 بالز پر 17 رہ گیا جو مشکل ہوگیا۔آخری 3 بالز پر 8 رنز نہایت آسان تھے لیکن آخری گیند پر چھلا مشکل تھا۔بھارت بمشکل 4 رنز سے جیتا۔

قومی کیمپ میں کیا نیا ہوا،آغا بھی کچھ بتاگئے

ڈبلن میں بھارت نے پہلے کھیل کر 225 رنزبنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔دیپک ہودا نے شاندار سنچری اسکور کی۔57 بالز پر 104 رنزکی اننگ کھیلی۔6 چھکے اور 9 چوکے مارے۔اوپنر سنجو سامسن نے42 بالز پر 77 کی اننگ کھیل کر اچھی بنیاد رکھی۔

جواب میں آئرش ٹیم نے چیلنج قبول کیا۔پال سٹرلنگ نے 18 بالز پر 40 اور کپتان بلبرائن نے37 بالز پر 60 کی اننگ سجائی۔ آخری لمحات میں جارج ڈوکریل نے لاٹھی چارج کرکے امیدیں رکھیں۔انہو ں نے وہ کیا کہ ہدف 3 بالز پر 8 رہ گیا۔2 بالز پر 7 رنز ،پھر آخری بال پر چھکا،یہ مشکل ہوگیا تھا۔نتیجہ میں سنگل ہی بنا۔آئرش اننگ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 221 رنز تک محدود رہی۔بھارت بڑی مشکل سے 4 رنز سے جیتا۔سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کی۔مارک اڈیر 12 بالز پر 23 اور جارج16 بالز پر 34 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *