| | | | |

آسٹریلیا کا آئی پی ایل پر بڑا وار،اپنا کپتان واپس بلالیا

ممبئی،سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کا آئی پی ایل پر بڑا وار،اپنا کپتان واپس بلالیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے ٹی 20 کپتان کو کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل سے واپس آسٹریلیا بلالیا ہے اور وہ پہنچ گئے ہیں۔دہلی کیپٹلز کے آل راؤنڈر مچل مارش اپنے دائیں ہیمسٹرنگ کے علاج کے لیے آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں۔  مارش، جنہیں آئندہ  ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا کپتان نامزد کیا جانا ہے، کو کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد واپس بلا لیا ہے۔

مارش ڈی سی کے آخری دو میچوں میں، 7 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف اور جمعہ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچوں میں شامل نہیں ہوئے۔  آخری بار 3 اپریل کو وشاکھاپٹنم میں کھیلے جہاں ڈی سی کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 272 رنز بنوانے کے بعد 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مارش پہلے تین میچوں میں 20، 23 اور 18 کے بعد اس کھیل میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ایم آئی کے خلاف شکست کے فوراً بعد وہ آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مارش کے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہونے کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *