| | | | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کی بدترین شکست،ڈرامائی تبدیلی،پاکستان کیلئے نئے امکانات،سب کا ممکنہ جائزہ

عمران عثمانی کا تجزیہ

کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کی بدترین شکست،ڈرامائی تبدیلی،پاکستان کیلئے نئے امکانات،سب کا ممکنہ جائزہ۔ْکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 مزید دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔جنوبی افریقا کے ہاتھوں انگلینڈ کی بدترین شکست نے انگلش ایوانوں کو ہلاکررکھ دیا۔انگلش ٹیم کا انجام اس میچ میں پاکستان سے بھی بد تر ہوا ہے۔پہلے جنوبی افریقا کے ہاتھوں اس کے بائولرز نے 399 اسکور بنوائے۔بعد میں اس کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوئی اور صرف 22 اوورز میں صرف 170 اسکور بناکرآئوٹ ہوگئی۔یوں اسے 229 رنزکی ریکارڈ اور بد ترین شکست ہوئی ہے۔اس کے اثرات نیٹ رن ریٹ پر بری طرح پڑے ہیں اور وہ 4 میچزمیں 2 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں موجود افغانستان سے اوپر 9 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔جنوبی افریقا اب 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔نیدرلینڈز سے پروٹیز کی شکست کے بعد انگلینڈ کے اس انجام نے کسی نے نہ سوچا تھا۔

ورلڈکپ2023،اگلا امتحان افغانستان،بچانےکیلئے اب نسیم شاہ یا عماد بھی نہیں،2 تبدیلیاں طے

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا قریب آدھا سفر مکمل ہوگیا ہے۔9 میچز میں سے ہر ٹیم نے 4،4 میچز کھیل لئے ہیں۔ابھی تک فائنل 4 کیلئے نیوزی لینڈ،بھارت اور جنوبی افریقا کے ساتھ آسٹریلیا کی پوزیشن کچھ بہتر ہے۔انگلینڈ اب ریس سے نکلتا لگ رہا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان میں ایک پوزیشن میں میچ پڑسکتا ہے۔اس کے لئے ہمیں ٹیموں کے باقی ماندہ میچز دیکھنے ہونگے۔

نیوزی لینڈ،موجودہ پوزیشن۔4 میچز،8 پوائنٹس۔ٹاپ پوزیشن

اگلے میچز۔بھارت،آسٹریلیا،جنوبی افریقا،پاکستان،سری لنکا

بھارت سے اس کا مقابلہ صبح اتوار کو ہے۔سری لنکا کو چھوڑ کر اس کے سارے میچز مشکل ہیں لیکن ان میں سے وہ آسٹریلیا،پاکستان اور سری لنکا کو ہراسکتا ہے۔چنانچہ اس کی فائنل 4 کے ساتھ ٹاپ 2 میں سے ایک پوزیشن قریب کلیئر ہے۔

بھارت،موجودہ پوزیشن،4 میچز ،8 پوائنٹس،دوسری پوزیشن

باقی میچز،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،سری لنکا،جنوبی افریقا،نیدرلینڈز

بھارت نیوزی لینڈ سمیت باقی تمام ٹیموں کوہرانے کی اہلیت رکھتا ہے۔کم سے کم اس کی سری لنکا اور نیدرلینڈز کے خلاف فتوحات کو طے سمجھیں تو وہ بھی کم سے کم 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل بلکہ ٹاپ 2 میں ہوگا۔

جنوبی افریقا۔4 میچز۔6 پوائنٹس۔تیسری پوزیشن

باقی میچز۔بنگلہ دیش،پاکستان،نیوزی لینڈ،بھارت اورافغانستان

ان میچز میں سے اس کی بنگلہ دیش  اور افغانستان کے خلاف جیت یقینی سمجھیں ۔پاکستان،نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے کسی ایک ٹیم کے خلاف جیت کے ساتھ اس کا سیمی فائنل پکا ہے لیکن اگر وہ پاکستان،نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہارگئے تو باقی 2 فتوحات کے ساتھ ان کے 10 پوائنٹس ہونگے،اس صورت میں اس کی  ٹائی نیٹ رن ریٹ پر پڑجائے گی اور خطرہ موجود ہوگا تو اسے 3 فتوحات اور درکار ہیں۔حالیہ پرفارمنس میں ممکن ہیں لیکن پروٹیز کا اعتماد بن نہیں رہا،اس لئے آج نمبر 3 پر ہوتے ہوئے بھی اسے 100 فیصد فائنل 4 میں ڈالنا مشکل ہے لیکن امکانات موجود ہیں۔

آسٹریلیا۔4 میچز۔4 پوائنٹس اور نمبر 4 پوزیشن

باقی میچز۔نیدرلینڈز،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،افغانستان،بنگلہ دیش

آسٹریلیا کے میچز میں آسان شکار نیدرلینڈز،افغانستان اور بنگلہ دیش ہیں۔تو 10 پوائنٹس طے ہوئے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں سے کسی ایک کو ہراکر 12 پوائنٹس کے ساتھ اس کی سیمی فائنل کی امیدیں یقینی ہوجائیں گی لیکن اگر اس کا سٹاپ دس پر لگ گیا تو پروٹیز کے ساتھ پاکستان سے اس کا نیٹ رن ریٹ پر مقابلہ پڑے گا۔

پاکستان۔4 میچز۔4 پوائنٹس۔نمبر 5 پوزیشن

باقی میچز۔افغانستان،جنوبی افریقا،بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ۔انگلینڈ۔

پاکستان کے لئے آسٹریلیا کے مقابل زیادہ مشکل میچز باقی ہیں۔افغانستان سے بھی ٹکر ہوگی لیکن افغانستان اور بنگلہ دیش سے فتح فرض کریں تو 8 پوائنٹس بنتے ہیں۔انگلینڈ اس وقت سب سے ہاررہا ہے تو اسکے  خلاف جیت کے ساتھ دس پوائنٹس ہونگے۔اب ایونٹ کی اس وقت کی ٹاپرز ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف فتوحات مشکل چیلنج ہوگا۔تمام میچز کی فتوحات سے سیمی فائنل کنفرم،ایک شکست اور 4 فتوحات سے 12 پوائنٹس۔قریب سیمی فائنل کنفرم لیکن نیٹ رن ریٹ میں جنوبی افریقایا آسٹریلیا میں سے کسی ایک سے ٹاکرا پڑے گا۔

سری لنکا،4 میچز ،2 پوائنٹس،پوزیشن نمبر 8 ہے۔

باقی میچز۔انگلینڈ،افغانستان،بھارت،بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ

سری لنکا کے حالات خراب ہیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ سے جیت مشکل ہوگی،مزید 3 میچز جیت بھی لے تو ٹوٹل 8 پوائنٹس ہونگے۔سارے میچز کی جیت مشکل ہے۔تب بھی 12 پوائنٹس بنتے ہیں ،اس کا سیمی فائنل میں جانا بہت ہی مشکل ہے۔

انگلینڈ۔4 میچز۔2 پوائنٹس۔نمبر 9 پوازیشن

باقی میچز۔سری لنکا،بھارت،آسٹریلیا،نیدرلینڈز،پاکستان

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے اعزاز کا دفاع ناممکن لگتا ہے۔4 میچز میں 2 پوائنٹس بہت کم ہیں۔بھارت،آسٹریلیا اور پاکستان سے مشکل میچز ہیں۔سری لنکا اور نیدرلینڈز سے شاید آسان ہوں۔اس سے اسے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔انگلینڈ کیلئے یہاں سے کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

بنگلہ دیش،نیدرلینڈز اور افغانستان کے بھی 4 میچز کے بعد 2 پوائنٹس ہیں لیکن ان ٹیموں کی فائنل 4 میں رسائی کا امکان 0.1 فیصد سے بھی کم ہے۔

فائنل 4 کے لئے کون سی 4 ٹیمیں ہوسکتیں

یہ اوپر آپ نے ٹیموں کی موجودہ پوزیشن دیکھ لی۔باقی میچز بھی سامنے ہیں۔یہاں خلاصہ یہ ہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی پوزیشن کنفرم  سی لگتی ہے۔جنوبی افریقا کی اٹھان نمایاں ہے لیکن اس کے امکانات کو ہم ففٹی پرسنٹ سے زیادہ کرتے ہیں۔اس کے بعد ایک پوزیشن بچتی ہے۔انگلینڈ بظاہر باہر ہے،امکانات 20 فیصد رکھ لیتے ہیں۔آسٹریلیا چوتھی پوزیشن پر ہے۔اس کے 3 آسان میچزباقی ہیں،اس کے امکانات 65 فیصد رکھتے ہیں۔پاکستان کے لئے مشکل چیلنجز باقی ہیں لیکن جنوبی افریقا کی غیر یقینی اور انگلینڈ کی بد ترین پوزیشن سے پاکستان فائدہ اٹھاکر جنوبی افریقا یا آسٹریلیا کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے،اس لئے پاکستان کے امکانات کو ہم آج ففٹی پرسنٹ بھی رکھتے ہیں اور اس کا جوڑ آسٹریلیا سے زیادہ اور جنوبی افریقا سے اس سے کم پڑسکتا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *