| | | | | | | |

پاکستان،بھارت کیلئے بڑا سبق،اختلافات کے باوجود ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیاکا دورہ جنوبی افریقا شیڈول

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان،بھارت کیلئے بڑا سبق،اختلافات کے باوجود ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیاکا دورہ جنوبی افریقا شیڈول۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کی تہاری کے لئے بڑی ٹیموں کے اہم پلانز سامنے آنے لگے ہیں۔ادھر پاکستان کی حالت یہ ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کے شکوک میں پھنسا ہے۔بھارت نے اسے جکڑا ہوا ہے،جہاں سے چھٹکارا ممکن نہیں ہورہا۔ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ اگر نہ ہوا تو پھر پاکستان کے لئے یہ ونڈوخالی ہوگی۔ورلڈکپ تیاری متاثر ہوگی۔ایسے میں عین وقت کسی بڑی ٹیم سے سیریز ممکن نہ ہوسکے گی۔

یہ اس لئے بھی  کرکٹ کی تازہ ترین اور حیران کن بریکنگ نیوز بھی ہے کہ اسی ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے اپنے درمیان جاری سرد جنگ جھٹک دی اور ان دنوں جاری شدید اختلافات کے باوجود ایک اہم سیریز شیڈول کرلی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اگست،ستمبر 2023 میں 3 ٹی 20 میچز اور 5 ایک روزہ میچز کیلئے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔دورے کا آغاز 30 اگست اور اختتام17 ستمبر کوہوگا۔

یارک شائر کائونٹی سعودی عرب خریدنے والا

اب یہ بات یاد رکھیں کہ آسٹریلیا نے 2021 کے شروع میں عین وقت پر دورہ جنوبی افریقا منسوخ کردیا تھا۔ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے سے آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوا۔جنوبی افریقا کو ملین ڈالرزکا نقصان ہوا۔یوں کرکٹ کے 2 ممالک میں شدید اختلافات ہوگئے۔یہ معاملہ اس سال کے شروع کی ایک سیریز کو بھی لپیٹ دیا گیا۔جنوبی افریقا نے سال کے شروع میں آسٹریلیا کا دورہ کرکے 3 ون ڈے میچزکھیلنے تھے جو ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ تھے لیکن جنوبی افریقا نے یہ دورہ منسوخ کیا۔نتیجہ میں وہ تاحال ورلڈکپ 2023 میں پہنچنے کی ٹکٹ کنفرم نہیں کرسکی۔اس کے باوجود اس نے آسٹریلیا کی سیریز نہیں کھیلی۔

اس سب کے باوجود ورلڈ کپ 2023 کے پیش نظر دونوں ممالک کےکرکٹ شیڈول  میں یہ نئی دلچسپ سیریز آئی ہے۔جب آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اور 5 ون ڈے میچز کھیلنے کے جارہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ پر تاریک سائے گہرے،ومبلڈن کی طرح سالانہ ایک چیمپئن شپ کی تجویز،بریکنگ نیوز

اس میں پاکستان اور بھارت کیلئے بھی بڑا سبق ہے کہ اختلافات کے باوجود معاملات کو کیسے نمٹایا جاتا ہے اور میگا ایونٹ کی تیاری کو سنجیدہ لیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقا 2023،تین ٹی 20 میچز،5 ون ڈے میچز

پہلا ٹی 20،30 اگست،ڈربن

یکم ستمبر،دوسرا ٹی 20،ڈربن

تین ستمبر،تیسرا ٹی 20،ڈربن

پہلا ون ڈے،7 ستمبر،بلوم فائونٹین

دوسرا ون ڈے،9 ستمبر،بلوم فائونٹین

تیسرا ون ڈے،12 ستتمبر،پوچسٹرم

چوتھا ون ڈے،15 ستمبر،سنچورین

پانچواں ون ڈے،17 ستمبر،جوہانسبرگ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *