| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ2023 پر آج تک کا بادشاہ کون،فیصلہ آج،بڑا مقابلہ ،کس کیلئے خطرہ

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ2023 پر آج تک کا بادشاہ کون،فیصلہ آج،بڑا مقابلہ ،کس کیلئے خطرہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 پر آج تک حتمی طور پر کس کا راج۔فیصلہ آج ہوگا۔سنڈے سپر سنڈے میں کیسے تبدیل ہوگا یا پھر سب کو یہ یقین دلادے گا کہ اس ٹیم کو کوئی ہرانہیں سکتا۔آج 22 اکتوبر 2023 کو ورلڈکپ کی ناقابل شکست اور 2 ٹاپ ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے دھرم شالہ میں ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کی بدترین شکست،ڈرامائی تبدیلی،پاکستان کیلئے نئے امکانات،سب کا ممکنہ جائزہ

بلکی کیپس بلیو کیپس کے مقابل ہونگے۔ایک بڑا شو ہوگا۔نیوزی لینڈ جیتا تو سپر سنڈے ہوگا۔بھارت جیتا تو یہ یقین سب کا مضبوط ہوگا کہ اسے شاید ہی کوئی ہراسکے۔کیا یہ اتنا آسان ہے۔آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو جتنا نقصان نیوزی لینڈ نے دیا کوئی نہیں دے سکا۔گزشتہ ورلڈکپ سیمی فائنل سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ودیگر ایونٹس میں دونوں کا 9 بار آمنا سامنا ہوا۔8 میں بھارت ناکام رہا۔صرف ایک جیت سکا ہے۔باہمی ورلڈکپ کے 9 میچز میں نیوزی لینڈ کو بھارت پر 4-5 کی سبقت حاصل ہے۔

دھرم شالہ میں موسم تھنڈا اور کرکٹ کیلئے آئیڈیل ہوگا۔یہاں ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔میچ دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *