میلبرن،کرک اگین رپورٹ
اگر کرکٹ کی حقیقی منطق سامنے رکھی جائے اور اتوار 6 نومبر کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے میچز دیکھے جائیں تو اہمیت اپنی جگہ ،دبائو بھی سچ۔اس کے باوجود منطقی نتیجہ یہ ہے کہ جب بھارت کا میچ ہوگا تو اس وقت تک 2 میچز ہوچکے ہونگے۔ان کےنتائج کچھ یوں فرض کرتے ہیں کہ جنوبی افریقا نیدرلینڈز سے جیت گیا،پاکستان بنگلہ دیش سے جیت گیا تو اب بھارت کو کیا کرنا ہوگا۔
سادہ سی بات ہے کہ میلبرن میں بھارت زمبابوے کے مقابل ہوگا اور اسے ان منطقی نتائج کے بعد اصل منطقی نتیجہ درکار ہوگا اور وہ ہے بھارت کی جیت،جیت ہوگی تو سیمی فائنل کی سیٹ ملے گی۔
آسان الفاظ میں بھارت کو میلبرن میں اتوار کی دوپہرپاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہونے والے میچ میں کامیابی درکار ہے۔زمبابوے حریف ہے،جس نے پاکستان کو شکست دی تھی۔بنگلہ دیش سے تگڑا میچ کھیلا تھا۔یوں بھارت کے ذہن میں کہیں یہ خوف تو ہوگا کہ کہیں وہ ہارنہ جائیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،سیمی فائنل چانسز،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ،کسے ٹکٹ ملنے والی
یہ ایک عام میچ نہیں ہوگا۔ٹی 20 ورلڈکپ ہے۔سیمی فائنل سے قبل کوارٹر فائنل کی جگہ ہے۔اس لئے دیکھنے والوں کے لئے اس میں بہت کچھ ہوگا۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج کے 3 میچزمیں سے کسی ایک میں اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔میگا ایونٹ کے 3 میچز ہوں،اوپر تلے ہوں اور دبائو سے بھرپور ہوں،ہر چیز کرکٹ کی کتاب کے مطابق شاید نہ ہو۔اس لئے اپ سیٹ نتیجہ صبح کےپہلے مراحل میں آسکتا ہے اور یا پھر شام کے گہرے ہوتے اندھیروں میں کوئی آنکھوں کو بند کردینے والی غیر متوقع چمک ہوگی۔
اس ورلڈ کپ میں اب تک میلبورن میں ہونے والے پانچ میچوں میں سے صرف پہلا میچ بارش سے متاثر نہیں ہوا بلکہ آخری تین میچز واش آئوٹ ہو گئے اور اس سے پہلے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کا اختتام جیسےہوا سامنے ہے۔ خوش قسمتی سے، اتوار کو بارش کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ایک تازہ پچ ہوگی، سیمرز کے لیے کچھ مدد کی توقع ہے، لیکن بلے بازوں کو بلے پر آنے والی گیند سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز سے ہارتے ہارتے بچا،اب پھر مقابل،امیدیں
تاریخ میں پہلی بار ورلڈ ٹی 20 کے کسی موڑ پر بھارت اور زمبابوے ٹکرائیں گے اور یہاں ویرات کوہلی کے پاس موقع ہوگا کہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بنیں،ان کو 68 اسکور کی ضرورت ہے۔