ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
نیدرلینڈز کا بڑا اپسیٹ،جنوبی افریقا کو ہرادیا،پاکستان پر احسان ،سیمی فائنل کی راہ کھول دی،ایڈیلیڈ میں بڑا اپ سیٹ،ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا بڑا ہی اپ سیٹ۔جنوبی افریقا باہر۔پاکستان کےامکانات زیادہ ہوگئے۔13 رنزکی ڈچ ٹیم کی جیت یادگار تحفہ۔
جنوبی افریقا نے جب 159 رنزکاتعاقب شروع کیا تو کرک اگین کا ماننا تھاکہ یہ ایک چکری ہدف ہوسکتا ہے۔پھر جنوبی افریقا کے کرکٹرز چکراگئے۔21 رنزکے آغاز کے ساتھ ڈچ اننگ کی بنیاد رکھی گئی اور 100 سے پہلے 4 اور 113 اسکور تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔کیا ڈیوڈ ملر تو کیا ریلی روسی،کیا کپتان تو کیا اوپنرز۔ایسا لگتا کہ ڈچ ٹیم پاکستان پر احسان کرنے جارہی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ڈچ ٹیم نے پاکستان کی امیدیں جگادیں،پروٹیز کو چکریلا ہدف
ڈی کاک 13،ریلی روسو 25 اور تیمبا باووما 20 رنزبناسکے۔ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر 17،17 اسکور ہی بناسکے۔وین پارنل صفر پر گئے۔پروٹیز کی امیدیں ہنریک کلاسین سے تھیں اور پاکستانی ڈچ بائولرز سے مزید امیدیں لگارہے تھے جنہوں نے جنوبی افریقا کے 6 کھلاڑی صرف113 رنزپر پویلین بھیج دیئے تھے۔
ایڈیلیڈ میں ڈرامہ جاری تھا۔پورے پاکستان کی نگاہیں اس پر مرکوز تھیں اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی اسی میدان میں نہایت بے چینی سے یہ سب دیکھ رہی تھی۔آخری 18 بالز پر 40 اسکور تھے جو مشکل ہوگئے تھے۔ایسے میں ایک اور وکٹ گرگئی،جب ہنرک کلاسین 21 پر ہمت ہارگئے۔
پروٹیئز کو اب جیت کے لئے 12 بالز پر 36 اسکور کی ضرورت تھی۔ہدف مشکل تھا۔ پھر 6 بالز پر26 رنز۔اننگ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 145 تک محدود ہوگئی۔
بھارت اور زمبابوے میچ کیا فیصلہ کرنے والا،اپ سیٹ کہاں متوقع،کسے خوش فہمیاں
اس سےق بل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے کھلایا،اس نے4 وکٹ پر 158 اسکور بناڈالے۔کولن اکرمین نے 41 اورٹام کوپر نے 35 قیمتی اسکور بنائے۔میکس اودائود نے29 کی اننگ کھیلی۔کیشو مہاران نے 2 وکٹیں لیں۔