| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،ڈچ ٹیم نے پاکستان کی امیدیں جگادیں،پروٹیز کو چکریلا ہدف

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لئے نیدر لینڈز نے پاکستان کی امیدیں جگادی ہیں اور جنوبی افریقا کو  اہم ترین میچ میں  جیت کے لئے 159 رنزکا  چکریلا ہدف دے دیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کرڈچ ٹیئم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،اوپنرز کی شاندار 58 رنزکی شراکت نے کچھ نیا ہونے کی امیدیں زندہ کیں۔جنوبی افریقا کو دوسری وکٹ 97 کے اسکور پر ملی۔سٹیفن میگروف نے 37 اور میکس اودائود نے  29 رنزبنائے،اس کے بعدٹام کوپر نے 35 رنزبنائے صرف 19 بالز کھیلیں۔کولن اکرمین نے 26 بالز پر 41 ناٹ آئوٹ اسکور بنائے۔نیدرلینڈز نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 158 اسکور بنائے۔کیشو مہاراج نے 2 وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز سے ہارتے ہارتے بچا،اب پھر مقابل،امیدیں

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 کے آخری روز گروپ 2 کے میچز میں یہ اہم ترین شو ہے۔جنوبی افریقا جیتا تو پاکستان کے چانسز محدود ہونگے۔ہارا تو پاکستان کے لئے بنگلہ دیش کا میچ محض رکاوٹ بنے گا۔پاکستانی فینز کو امیدیں بندھی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *