عمران عثمانی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کی ڈرامائی انٹری۔میگاایونٹ شروع سے ہی ورلڈکپ 1992 کا سکرپٹ ثابت ہورہا ہے۔پاکستانی ٹیم ایک وقت زمبابوے سے محض اوپر تھی۔1992 ورلڈکپ میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔پھر پاکستان کوے وہ میچز شروع ہوئے،جہاں ناکامی کی کوئی جگہ نہیں تھی۔راہ میں پہلا امتحان جنوبی افریقا کا آٰیا جو ایونٹ کا واحد ناقابل شکست ملک تھا۔پاکستان جیت گیا،1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان پر جب یہ وقت آیا تھا تو نیوزی لینڈ اس وقت تک ناقابل شکست تھا۔پاکستان جیت گیا تھا۔پاکستان اس ایونٹ میں بھی اگر مگرکا شکار رہا۔سیمی فائنل خواب تھا لیکن نیدرلینڈ کی وجہ سے پاکستان کے لئے راہ کھل گئی۔1992 ورلڈکپ میں یہ کام آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہراکرکیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اب پاکستان جب گروپ 2 سے سیمی فائنل میں چلا گیا ہے۔اس کا مقابلہ کس سے ہوگا،حتمی طور پر یہ اعلان بھارت زمبابوے میچ کے بعد ہوگا جو ایم سی جی میں ہورہا ہے۔اس میچ کے نتیجہ کو فرض کریں تو پاکستان اس گروپ سے دوسری پوزیشن کے ساتھ جائے گا،اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔بھارت زمبابوے سے ہارگیا تو پھر پاکستان نمبرون کے طورپر جائے گا،پھر اس کا سیمی فائنل انگلینڈ سے پڑے گاْ
زیادہ امکان یہ ہے کہ نیوزی لینڈ سے مقابلہ پڑے گا۔1992 ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی کیویز سے مقابلہ ہوا تھا۔پاکستان جیتا تھا۔اگر ادھر سے انگلینڈ سیمی فائنل میں بھارت سے جیت گیا تو 1992 ورلڈکپ فائنل بھی پاکستان اور انگلینڈ کھیلے تھے۔تب پاکستان جیتا تھا،اگر اس بار بھی 1992 کا وہ سکرپٹ چلا تو فائنل شاید پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں لیکن سب کے لئے سب سے بڑا فائنل پاکستان اور بھارت کا ہونا ضروری ہے۔شاید ایسے ہی ہو۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز شیڈول
پہلا سیمی فائن؛،9 نومبر پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،سڈنی
دوسرا سیمی فائنل،10 نومبر،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،ایڈیلیڈ
نوٹ،ٹیموں کا ہیر پھر صرف ایک صورت ممکن ہے کہ زمبابوے ابھی آخری میچ میں بھارت کو ہرادے