ایڈیلیڈ،میلبرن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کی کپتانی خطرے میں چلی گئی ہے۔بورڈ سے سارو گنگولی کی فراغت اور روہت شرما کی ناکامی کے بعد نئی منیجمنٹ ایک بار پھر ویرات کوہلی یا پھر فیوچر کپتان پر غور کررہی ہے۔اس کے لئے نئے سال کے آغاز میں اعلان متوقع ہے۔
ادھر بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز کی بولتی بند ہوگئی ہے۔بھارتی عوام میں بھی مایوسی پھیل گئی ہے اور بھارت کے متعدد شہروں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،ادھر پاکستانی سابق کرکٹرز خوب بول رہے ہیں اور سابق بھارتی کرکٹرزومبصرین کو چٹکیاں کاٹ رہے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما کی مایوسی اور پریشر والے میچ میں بدحواسی کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہے۔بھارتیوں کا خواب ٹوٹنے پر ہرجانب ہو کا عالم ہے۔
ایڈیلیڈ میں بھی بھارتی فینز غم و غصہ کے ساتھ میدان سے باہر نکلے ہیں ۔