دبئی،لاہور،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت کی شکست پر انضمام الحق ویرات کوہلی کی حمایت میں آگئے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر سابق پاکستانی کپتان نے کھل کر کوہلی کی حمایت کی اور کہا کہ ایک ٹیم نے ہارنا ہی ہوتا ہے لیکن ہارکو کھلاڑیوں تک محدود رکھا جائے۔
بین آئی پی ایل،پاکستان میں بھارتی آنسو سے سیلاب کا خطرہ،میڈیا اور سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹ
سابق پاکستانی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا یہ رد عمل ایک ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب بھارتی کپتان کو اس کی سخت ضرورت ہے۔واقعہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہورہےہیں،ایسے میں بھارتی شدت پسندوں نے کوہلی کی اہلیہ اور بیٹی کے بارے میں نازیبا کلمات کہے ہیں۔
انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں سب کو منع کرتا ہوں کہ وہ فیملیز تک مت جائیں،کھیل کو کھیل سمجھیں۔برا کھیلنے پر کوہلی ودیگر پر تنقید کریں لیکن اس سے آگے مت بڑھیں۔
انضمام نے بھارت کے کھیل پر کہا ہے کہ یہ ڈری ،سہمی ہوئی ٹیم تھی،جس نے بہت گندی کرکٹ کھیلی،پلیئرز سے نیوزی لینڈ کے اوسط درجہ کے اسپنرز کے خلاف بھی شاٹس نہیں لگے۔یہ سب بھارتی میڈیا کا قصور ہے،جس نے پہلے پاکستان کے میچ کا دبائو ڈالا،پھر شکست پر اپنے پلیئرز کا جینا ہی محال کردیا۔نتیجہ میں بھارتی ٹیم یکسو ہوکر نہیں کھیلی۔
اتوار کو نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے ہراکر اسے سیمی فائنل کی دوڑ سے قریب دور کردیا ہے۔