میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے سابق پیسر محمد عامر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں شکست افسوسناک ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ہماری ٹیم فائنل کھیلنے کی اہل ہی نہیں تھی۔انہوں نے یہ بات 24 نیوز ایچ ڈی پر کی ہے۔عامر نے اس کے حق میں جو دلائل دیئے ہیں۔ان میں بیٹنگ لائن پر کڑے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔عدم استحکام اور عدم تسلسل کے ساتھ بیٹنگ میں سلیکشن بھی درست نہیں تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان بیٹنگ اور بائولنگ ہرجگہ پیچھے،بابر اور رضوان ٹاپ 10 میں نہیں
محمد عامر کا یہ بیان بھارتی میڈیا نے اٹھالیا ہے اور اسے نمایاں انداز میں شائع کیا ہے اور اپنے تبصرے میں یہ بھی کہا ہے کہ عامر نے بہترین اور منصفانہ تبصرہ کیا ہے۔
ادھر انگلش ٹیم نے میلبرن میں ٹی 20 چیمپئن بننے کے ایک روز بعد ٹرافی کے ساتھ اہم مقامات کی سیرکی اور فوٹو سیشن میں حصہ لیا ہے۔انگلش کیمپ میں خوشی ہے۔آسٹریلیا میں سوگ ہے۔پاکستان میں افسوس ہے اور بھارت میں حسرت۔