ابوظبی ،خصوصی رپورٹ
ابوظبی ٹی 10 کا چھٹا سیزن کچھ انتہائی دلچسپ ٹیلنٹ سامنے لیکر آرہا ہے اس بار امریکہ سے 2 فرینچائز متعارف کرائی گئی ہیں جس سے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ مورس ویل سمپ آرمی دوشامل ٹیموں میں سے ایک ہے اور اس نے ابتدا سے ہی اپنے ارادے واضح کردیئے ہیں۔
پہلے ایک مضبوط ٹیم منتخب کی اور اب جنوبی افریقہ کے انتہائی تجربہ کار سابق لیجنڈ جونٹی رہوڈز کو “مینٹور” یعنی سرپرست مقرر کردیاہے۔ رہوڈز اپنے سابق ساتھی ، قریبی دوست ٹیم کے کوچ لانس کلوزنر کے ساتھ شامل ہوں گے جن کا کہنا ہے کہ وہ منتظر ہیں کہ ان کے لئے ایک نیا چیلنج کیا ہے۔ اس موقع پر رہوڈز کا کہنا ہے کہ سمپ آرمی کے ساتھ نئے تعلق ایک حقیقی فائدہ یہ ہے کہ وہ ٹیم کی رہنمائی تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ میں نچلی سطح سے اس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہوں گا اور یہ میرے لئے ایک اچھا موقع بھی ہے۔
آئی ایل ٹی کی پذیرائی،کھلاڑیوں کے لئے مزید مواقع ،رجسٹریشن توسیع
سمپ آرمی کے مالک رتیس پاٹیل نے کہا کہ سیمپ آرمی کے لئے جونٹی رہوڈز جیسے تجربہ کار شخص کا ہونا خوش قسمتی ہے ان کا تجربہ اور بے پناہ صلاحیت یقینی طور پر ہماری فرنچائز کو اگلے درجے پر جانے میں مدد دے گی۔