کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کرکٹرز میں ٹھن گئی ہے۔موجودہ کپتان شدید ناراض ہیں،جب ملک سے یہ آوازیں بلند ہورہی ہیں کہ ان سے محدود اوورز کی کپتانی واپس لی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرسکیں۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ چند روز میں بار بار یہ کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بابر اعظم پر بوجھ کم کیا جائے۔اس کے لئے وہ ایک فارمیٹ کی کپتانی سے آگے نکلیں۔معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظ کو یہ صلاح پسند نہیں آئی ہے۔انہوں نے قریبی لوگوں میں اس پر شکوہ کیا ہے۔
ایڈیلیڈ ون ڈے،انگلینڈ کا آسٹریلیا کو حیران کن سرپرائز،فیلڈرکا نقابل یقین کیچ کیسے ہوا
ادھر ایک اور سابق کرکٹر محمد عامر کے ساتھ ان کی راضگی اور بڑھ گئی ہے۔دونوں نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو انفرینڈ کردیا ہے۔
اس کی وجہ بھی سادہ سی ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ ناکامی پر محمد عامرنے بابر اعظم کی کپتانی کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ناقص کپتانی شکست کا سبب بنی ہے۔