عمران عثمانی
کہانی 1956 سے شروع ہوتی ہے،جب پاکستان اور انگلینڈ پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہوئے۔اب 2022 میں پھر آمنے سامنے ہونگے۔66 سال کے عرصہ میں دونوں کے100 ٹیسٹ بھی مکمل نہیں ہوئے لیکن جتنے بھی ہوئے،ان میں کسی کو واضح سبقت نہیں ہے۔اس کا ثبوت یہ اعدادوشمار ہیں۔86 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔پاکستان نے 21 جیتے ہیں تو انگلینڈ نے 26 میں فتح اپنے نام کی ہے۔دونوں میں فرق تو ہے لیکن زیادہ نہیں ہے،جتنا بھی ہے۔بہرحال پاکستان 5 ٹیسٹ پیچھے ہے اور یہ کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔39 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوگئے ہیں۔جیسے اسی پر فوکس ہو،لاحاصل کھیل ہو ،رکیں اب ایسا نہیں ہے۔اب ایسا ہو نہیں سکتا۔اس لئے کہ اب ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی چھتری تلے ہوتے ہیں۔پاکستان کو اس عرصہ میں 153 اننگز ملی ہیں۔708 ہائی اسکور ہے اور72 کم سے کم۔کیا اس سے بھی کم ممکن ہے؟66 برس بعد کم سے کم اس سیریز میں تو نہیں۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات
کسی بھی ملک کا بد ترین ٹیسٹ ریکارڈ یوں دیکھا جاتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں کیسا ہے اور پاکستان جو طویل عرصہ تک اپنے ہاں ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست تھا،اچھا تھا لیکن اصل میں کیا تھا۔دفاعی کرکٹ۔ڈرا میچز۔ڈرا سیریز۔کیا کھیل تھا۔1961 میں پاکستان میں پہلی سیریز ہوئی اور 2005 میں آخری۔44 سالوں میں 24 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔اب حالت یہ رہی ہے کہ پاکستان نصف صدی کے قریب عرصہ میں اپنے ملک ،اپنے میدانوں میں 24 کوششوں میں صرف 4 ہی میچ جیت سکا،ادھر انگلینڈ نے بھی ففٹی پرسنٹ حساب یوں چکتا کیا کہ 2 میچز جیتے۔18 ٹیسٹ ڈراکھیلے گئے۔پاکستان اپنے ملک میں 158 کے قلیل اسکور اور 636 کے بڑے اسکور کی تاریخ بھی رکھتا ہے۔
اکتوبر 1961 میں پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ہوم تاریخی ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا جو انگلینڈ جیت گیا۔گرین کیپس کو یہ قرض چکانے کے لئے11 ٹیسٹ میچز میں ناکامی ہوئی۔1978 تک کھیلے گئے یہ تمام میچ ڈرا تھے۔1984میں کراچی میں پاکستان ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔پھر 2000 کی سیریز آئی۔فیصل آباد اور لاہور ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔پاکستان کراچی ٹیسٹ ہارکر 41 برس بعد سیریز بھی ہارگیا۔انگلینڈ کی پاکستانی سرزمین پر اب تک کی یہ آخری ٹیسٹ فتح بھی ہے۔ادھر پاکستان نے 2005 کی آخری ٹیسٹ سیریز میں ملتان اور کراچی کے میچز جیت کر سیریز بھی نام کی تھی۔
آنے والے مضامین
پاکستان اور انگلینڈ کی اب تک کی ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور انگلینڈ کی پاکستانی میدانوں کی ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور انگلینڈ کا نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ ریکارڈ
پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے بیٹنگ ریکارڈز
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بائولنگ ریکارڈ
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اہم ریکارڈز
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،بڑے تنازعات،بڑے الزامات
کرک اگین سے جڑے رہیں،اس کے علاوہ ملتان،راولپنڈی اور کراچی کے ریکارڈز کے ساتھ دیگر کئی اور دلچسپ اور معلوماتی رپورٹس یہاں ہونگی۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2022،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ
پہلا ٹیسٹ،یکم دسمبر سے
دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے
تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے
راولپنڈی،ملتان اور کراچی میزبان،شیڈول میں معمولی ترمیم کا امکان موجود۔