عمران عثمانی
انگلش کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آرہی ہے۔2005 تک اس نے پاکستان کی ہوم سیریز قومی میدانوں میں کھیلی تھی لیکن اس کے بعد اس نے 2 سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں۔17 برس بعد ایک بار پھر اپنی جگہ واپسی ہے۔دونوں ممالک کی مجموعی طور پر یہ 28 ویں ٹیسٹ سیریز ہوگی۔کرک اگین یہاں اپنے پڑنے والوں کے لئے گزشتہ تمام 27 سیریز کا خلاصہ ذکر کرے گا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 11 ٹیسٹ سیریز جیت رکھی ہیں۔اس کے مقابلہ میں پاکستان نے8 میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔8 ہی سیریز بے نتیجہ تمام ہوئی ہیں۔یوں اس کا خلاصہ نکالا جائےتو 1954 سے 2022 تک68 سالوں میں یہ ایک بہترین فائٹ ہے۔27 سیریز ہوئی ہیں،مقابلہ قریب سخت ہے۔آسٹریلیا اور دیگر سخت ناموں کے مقابل اچھا ریکارڈ ہے۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات
دونوں ممالک کی تاریخ 1954 سے شروع ہوتی ہے،جب پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلی۔ٹیسٹ رکن بننے کے2 سال بعد انگلینڈ جیسے ملک میں 4 میچزکی سیریز بڑا کارنامہ تھا۔اوپر سے وہاں کی پہلی ٹیسٹ فتح اس سے بھی بڑی خبر تھی۔تابناک مستقبل کی نوید تھی۔پھریہی نہیں 4 میچزکی بڑی اور مکمل سیریز 1-1 سے ڈرا کھیل جانا ناقابل یقین تھا۔دونوں ممالک کی دوسری سیریز1961 -62 کے سیزن میں ہوئی جب انگلش ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان پر آئی۔اس نے یہاں 3 میچزکی سیریز 0-1 سے جیت لی۔یہ یوں بڑی بات ہوگئی کہ وہ اپنے ملک میں تو نہ جیت سکے لیکن پاکستان کو اس کے دیس میں ہراگئے تھے۔پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز کے چیمپئن بھی بنے۔
اسی سیزن میں 1962 میں پاکستان جب 5 میچز کی سیریز کے لئے انگلینڈ گیا تو اسے پہلی بار علم ہوا کہ انگلش وکٹیں کیا ہوتی ہیں۔0-4 کی بڑی اور واضح شکست ایک بڑی ذلت تھی۔1967 میں بھی پاکستان انگلینڈ میں 3 میچزکی سیریز 0-2 سے ہارگیا،اس کے اگلے سیزن میں انگلینڈ نے پاکستان میں 3 میچزکی سیریز 0-0 سے ڈرا کھیلی ۔1971 میں پاکستان انگلینڈ میں 3 میچزکی سیریز یوں اچھی کھیلا کہ 0-1 کی شکست ہوئی ۔اس سے اگلے سال پاکستان میں 3 میچزکی سیریزاور پھر 1974 میں انگلینڈ میں 3 ہی میچزکی سیریز 0-0 سے ڈرا کھیلیں۔یہ سلسلہ 1977-78 کے سیزن تک رہا،جب پاکستانی دورے پرآئی انگلش ٹیم 3 میچزکی سیریز پھر 0-0 پر ختم کرکے گئی۔7 سال میں 3 سیریز کے 9 میچز ڈرا ہوچکے تھے۔1978 میں انگلینڈ آخرکار اپنے ملک کی 3 میچزکی سیریز0-2 سے جیتا۔1982 میں وہ اپنے ملک میں 1-2 سے جیتا۔پاکستان کی یہ انگلش سرزمین پر دوسری ٹیسٹ فتح تھی لیکن سیریز ہاردی تھی۔سنگل کامیابی۔
عمران خان کا اگلا دور کچھ اور نوید سنارہا تھا۔1983-84 میں جب انگلش ٹیم پاکستان آئی تو ہوم گرائونڈ میں پاکستان پہلی بار سیریز جیت گیا۔نتیجہ 3 میچز کا 0-1 کے ساتھ اس کی فتح پر تمام ہوا۔1987 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان انگلینڈ میں پہلی بار ٹیسٹ ٹرافی جیت گیا۔5 میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کی۔اس سے اگلے سال میں انگلش ٹیم پاکستان میں بھی 3 میچزکی سیریز0-1 سے ہارگئی۔یوں پاکستان نے سیریز جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔سلسلہ یہاں نہیں رکا۔1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کے فوری بعد جاوید میاں داد کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ میں 5 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی۔1996 میں انگلش دورے میں 3 میچزکی سیریز 0-2 سےاپنے نام کی۔یہ پاکستان کی مسلسل 5 ویں ٹیسٹ ٹرافی تھی۔
انگلینڈ سیریز،مجموعی احوال،پاکستان میں ٹیسٹ میچز ریکارڈ،ایک امر تشویشناک
قریب 20 سال بعد پہلی اور پاکستان میں قریب 40 برس بعد انگلینڈ نے پہلی ٹیسٹ سیریز2000 میں جیتی،جب یہاں اس نے 3 میچزکی سیریز اپنے نام کرلی۔2001 میں انگلینڈ میں پاکستان نے 2 میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا کردی۔2005-06 کے سیزن میں انگلش ٹیم پاکستان میں 3 میچزکی سیریز 0-2 سے ہارگئی۔2006 میں پاکستان انگلینڈ میں طویل عرصہ بعد پہلی ٹیسٹ سیریز ہارا۔انگلینڈ 4 میچزکی سیریز میں0-3 سے کامیاب رہا،1982 کے بعد اپنے ملک میں یہ اس کی پہلی ٹیسٹ ٹرافی تھی۔پھر 2010 میں بھی پاکستان انگلینڈ میں 4 میچزکی سیریز میں 1-3 سے ناکام رہا۔
پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں 2011-12 کے سیزن میں انگلینڈ کو کلین سوئپ کردیا۔3 میچزکی سیریز 0-3 سے جیتی،اس سے اگلی سیریز بھی انہی میدانوں میں 2015-16 کے سیزن میں تھی،جب گرین کیپس 3 میچزکی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرگئے۔پاکستان نے 2016 میں 4 میچزکی سیریز 2-2 اور 2018 میں 2 میچزکی سیریز 1-1 سے انگلینڈ میں اوپرتلے ڈرا کھیل دیں۔اب تک کی آخری سیریز 2020 میں انگلینڈ میں ہوئی،جب انگلش ٹیم 10 برس بعد 5 ویں کوشش میں سیریز 0-1 سے اپنے نام کرگئی تھی۔۔
راولپنڈی ٹیسٹ اور ملکی سیاسی حالات کے لئے گڈ نیوز،انگلش ٹیم کہاں اترے گی
دونوں ممالک کی اس ہسٹری میں یہ کلیئر ہوا کہ مقابلہ سخت ہی رہا ہے۔بعض اوقات تو 2 عشرے ایک ٹیم ناقابل شکست رہی تو بعض اوقات انگلش ٹیم پاکستان میں 40 سال تک سیریز جیتنے کے خواب دیکھتی رہی۔بسا اوقات 8 برس اور بسا اوقات 10 برس تک ایک دوسرے کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ٹیسٹ کرکٹ کی یہ کتاب خاصی دلچسپ ہے،اس کے فاتح کپتانوں کا ذکر بھی بنتا ہے۔ٹاپ پرفارمرز کا بھی اور خاص کاریگروں کا بھی،اس کا تذکرہ الگ سے ہوگا۔
آنے والے مضامنین
پاکستان اور انگلینڈ کی پاکستانی میدانوں کی ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور انگلینڈ کا نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ ریکارڈ
فاتح کپتان،نامور ہیروز
پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے بیٹنگ ریکارڈز
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بائولنگ ریکارڈ
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اہم ریکارڈز
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،بڑے تنازعات،بڑے الزامات
کرک اگین سے جڑے رہیں،اس کے علاوہ ملتان،راولپنڈی اور کراچی کے ریکارڈز کے ساتھ دیگر کئی اور دلچسپ اور معلوماتی رپورٹس یہاں ہونگی۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2022،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ
پہلا ٹیسٹ،یکم دسمبر سے
دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے
تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر س
پہلا میچ راولپنڈی،دوسرا ملتان اور تیسرا کراچی میں ہوگا۔