دبئی،ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ،آج 2 میچز،رات کا کڑا مقابلہ،پورا بھارت خوف میں ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا آج بھی اہم ترین دن ہے۔بدھ 3 نومبر کو 2 میچز شیڈول ہیں۔پہلا میچ نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔گروپ 2 کا یہ میچ اتنا اہم ہے کہ بھارت چاہے گا کہ کچھ ہوجائے اورسکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کو ہرادے۔ایسا بہت ہی مشکل ہے لیکن فرض کرلیں کہ اگر ایسا ہوا تو اس کے ختم ہونے کے 20 منٹ بعد شروع ہونے والا شو گرینڈ شو میں بدل جائے گا۔
دوسرا میچ آج رات 7 بجے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ افغانستان اور بھارت کے مابین ہے۔اس وقت تک پاکستان کے بعد افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ بہتر نیٹ رن ریٹ پر دوسرے نمبر پر ہے۔آج دن کے میچ میں کیویز جیت گئے تو ان کا نمبر 2 ہوجائے گا،پھر رات کو افغانستان جیتا تو اس کی دوسری پوزیشن بحال ہوگی۔فرض کرلیں کہ اگر نیوزی لینڈ ہارا تو افغانستان کو سیمی فائنل صرف ایک قدم کی دوری پر نظر آئے گا،وہ بھارت کو ہرانے کا پورا زور لگائے گا۔اسی طرح بھارت کو بھی کیویز کی شکست کی شکل میں اپنا مستقبل بہتر نظرآئےگا۔وہ بھی ہر ممکن جیتنے کی کوشش کرے گا۔یوں یہ میچ بڑے گرینڈ شومیں تبدیل ہوجائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح،ٹاپ گروپ پوزیشن کنفرم،سیمی فائنل کس سے
بھارتی ٹیم اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارچکی ہے۔اس کےپاس واپسی کے چانسز محدود ہیں،اسے صرف آج افغانستان ہی نہیں بلکہ سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کو ہرانا ہوگا اور بہتر مارجن سے ہرانا ہوگا،پھر افغانستان سے امیدٰں رکھنی ہونگی کہ وہ بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے،پھر نیٹ رن ریٹ بھی بھارت کو بہتر کرکے امید رکھنی ہوگی جو کہ بہت مشکل بات ہے۔
بھارت جیتے،پھر جیتے اور پھر جیتے،تب جاکر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارے،بد ترین ہارے،تب جاکر اس کی کوئی امید بنتی ہے،یہ درجہ امکان میں ہے،مشکل میں ہے جب کہ اس وقت سیدھا سادھا راستہ یہ ہےکہ افغانستان بھارت کو ہرادے تو پھر نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ کوارٹر فائنل بن جائے گا۔دونوں ٹیموں کو اپنی پوزیشن کا درست معنوں میں اندازا ہے،اس لئے اچھے مقابلہ کی توقع ہے،ٹاس ایک بار پھر اہم ہوگا،افغانستان نے پاکستان کے خلاف تو ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کرلی تھی،اب دیکھیں کہ اس کا کیا فیصلہ سامنے آتا ہے۔
کرک اگین سرچ کے مطابق ٹاس بھارت جیت سکتا ہے اور پہلے فیلڈنگ کرےگا،افغانستان کو 100 سے کم کے ٹوٹل میں رکھ کر میچ کو جلد ختم کرکے اپنا نیٹ رن ریٹ بہترکرنے کی کوشش کرے گا۔بھارتی عوام اور تجزیہ کار شدید خوف کا شکار ہیں کہ افغانستان سے کہیں بھارت ہار نہ جائے،ادھر پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارتی ٹیم افغانستان کے مقابل پٹ جائے گی۔