دبئی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹی کپ میں کیسے کھیلنا ہے،ہر میچ میں کیسے جانا ہے، اس کا پلان لاہور میں بنا.متحدہ عرب امارات میں پلیئرز کیسے تیار ہوئے،بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ کیسے جیتے،کیا پلان تھا اور کیا جذبے تھے .فتح سے کیا ملا.آگے کیسے کھیلنا ہے اور کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں. یہ سب محمد حفیظ نے بتادیا ہے.
پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق پاکستان لے تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ہماری ٹیم کے بارے میں مختلف تهیوریز تھیں. ہدف تنقید بھی تھے لیکن ہم نے لاہور میں ایک پلان بنایا. اس کے مطابق پلیئرز کی دماغی اور اعصابی ٹریننگ و سوچ بنی. پھر ہم یو اے ای آئے. کنڈیشنز کا ہمیں پہلے ہی علم تھا. ہم سے زیادہ یہاں کون کھیلا .نتیجہ میں ہم اس کے عادی ہونے کے باعث سیٹ ہوگئے.
بھارت سے پہلا میچ جیتنے کا فائدہ ہوا. پاک بھارت میچ کا اپنا دبائو اور نتائج ہوتے ہیں. اس سے ہمیں بھر پور اعتماد ملا .اس کا فائدہ نیوزی لینڈ میچ میں ہوا.
کیویز کے خلاف میچ میں ایک خاص جذبہ تھا کہ کچھ بھی ہو. ہم نے جیتنا ہے. اعتماد اور یقین نے کامیابی ممکن بنائی.
پروفیسر کے نام سے مشہور رائٹ ہینڈ بیٹرکہتے ہیں کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق عبوری کوچ ہونے کے باوجود کلئیر مائنڈ ہیں. انہوں نے شروع سے تمام پلیئرز کا کلئیر پیغام دے دیا
اسی طرح بیٹنگ کوچ میتهیو ہیڈن اور بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر نے اپنی مہارت منتقل کی .ٹیم سیٹ ہوگئی ہے. یہ کمبی نیشن سیٹ ہے. آگے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی.
پاکستانی ٹیم وننگ ٹریک پر ہے. میری زندگی کایادگار میچ بھارت والا ہے. ایونٹ بھی یادگار ہوگا. جیتیں گے.
پاکستان نے بھارت، نیوزی لینڈ اور نمیبیا کو ہرادیا ہے اگلا میچ سکاٹ لینڈ سے ہوگا.