دبئی،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی سالانہ اپ ڈیٹ کردی ہے۔تینوں رینکنگز میں پاکستان کی تنزلی ہے۔انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہونے کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔فائنل کھیلنے والا جنوبی افریقا تیسری پوزیشن پر ہے۔
یہ درجہ بندی مئی 2024 سےمئی 2025 تک 100 فیصد میچز اور مئی 2022 سے مئی 2024 تک 50 فیصد میچزکی بنیاد پر ہوئی ہے۔یہ آئی سی سی کا طریقہ کار ہے۔
ٹیسٹ میں آسٹریلیا پہلے،انگلینڈ دوسرے،جنوبی افریقا تیسرے،بھارت چوتھے،نیوزی لینڈ 5 ویں سری لنکا چھٹے،پاکستان 7 ویں،ویسٹ انڈیز 8 ویں اور بنگلہ دیش 9 ویں نمبر پر ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں بھارت پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے،آسٹریلیا تیسرے،سری لنکا چوتھے،پاکستان 5 ویں،جنوبی افریقا چھٹے،افغانستان 7 ویں ،انگلینڈ 8 ویںویسٹ انڈیز 9 ویں اور بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہیں،انگلینڈ کی افغانستان سے بھی تنزلی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بعد پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے۔