| | |

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

Image by PCB

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈکی بڑی برتری کے خواب چکنا چور،پاکستان کا 579 رنز کے ساتھ مستحکم جواب

پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز ،ڈائنامئٹس،چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پانچ سے سات دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے۔نو دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بلاسٹرز کی قیادت فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل چیلنجرز کی قیادت کریں گی۔ڈائنامئٹس کی ام ہانی اور اسٹرائیکرز کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *