ملتان،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کتنا بل بھرنا پڑے گا،یہ بڑا سوال ہے۔جب 7000 سے زائد سیکورٹی آفیسرز دوسرے اخراجات کے چلتے میٹرزکے ساتھ ہر لمحہ گزار رہے ہونگے تو ایسے میں کیا بل بنے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جب دوسرے میچ کے لئے ملتان پہنچ چکی ہیں تو اہل ملتان جیسے جیل میں قید ہوئے ہیں۔سخت سکیورٹی حصار نے آدھے سے زیادہ شہر کو حصار کردیا ہے۔یہ ایک خوفناک مگر تلخ حقیقت ہے۔
پی سی بی کو یہ قید 2 ملین ڈالرز کی پڑے گی،یہ پاکستانی کرنسی میں قریب آدھا ارب روپیہ بنتا ہے۔انگلینڈ کا 6 سے 14 دسمبر تک کا9 روزہ دورہ 50 کروڑ روپے میں پڑے اور یہ صرف سکیورٹی اخراجات ہیں تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا کھایا اور کیا کمایا۔
کپتان ہسپتال داخل،ہاف درجن کھلاڑی آئوٹ
سوال یہ ہوگا کہ پھر یہ سب کس لئے۔جواب ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے لئے۔سوال پھر ہوگا کہ ہر شہر میں اور ہر میچ میں یہ سب ہوگا،اگر 3 ٹیسٹ میچز کی سکیورٹی پر ہی ڈیڑھ ارپ لگ جائیں گے تو کیسی کرکٹ بحالی اور کیسی کمائی۔
سوچنے کی بات نہیں بلکہ نتیجہ اخذ کرنے کا مقام ہے۔نتیجہ نکالنے میں کرک اگین کو جلدی نہیں ہے۔آپ پڑھنے والے سوچیں۔